اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 324
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات ۳۲۴ خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء کہ گویا آپ بچوں کے محتاج تھے کہ وہ خدا تعالیٰ سے جواب لے کر دیں۔بلکہ بچوں کی تربیت کی خاطر یہ آپ کا دستور تھا اور ان کو بتانے کے لئے کہ ان کا باپ ایک زندہ خدا سے تعلق رکھتا ہے جسے وہ بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے کانوں سے سن سکتے ہیں۔نواب مبار کہ بیگم صاحبہ بلھتی ہیں کہ ایک بار جب مجھ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دُعا کی تحریک کی تو میں نے خواب میں دیکھا کہ چوبارے پر گئی ہوں اور حضرت مولوی نورالدین صاحب ایک کتاب لئے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو اس کتاب میں میرے متعلق حضرت صاحب کے الہامات ہیں اور ایک الہام ان میں سے یہ ہے کہ میں ابوبکر ہوں۔آپ نے یہ رویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سنائی تو حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ اپنی اماں سے اس کا ذکر نہ کرنا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت ابو بکر، حضرت رسول کریم کے کے پہلے خلیفہ تھے اور اس رویا کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوراً سمجھ گئے کہ میری وفات کے دن قریب ہیں اور ابو بکر کا زمانہ آنے والا ہے۔پس اس پہلو سے آپ نے نصیحت کی۔حضرت پھوپھی جان بتاتی ہیں اور لکھتی ہیں کہ مجھے تو سمجھ نہیں آئی تھی کہ کیا بات تھی کیوں نہ بتاؤں لیکن پھر چند ماہ کے بعد جب وصال ہوا تو یہ بات مجھ پر کھل گئی۔اسی طرح ایک اور رویا میں آپ نے دیکھا کہ خواب میں مولوی عبد الکریم صاحب دروازے کے پاس آئے اور مجھے کہا بی بی جاؤ ابا سے کہو کہ رسول کریم ﷺ اور صحابہ تشریف لے آئے ہیں اور آپ کو بلاتے ہیں۔میں اوپر گئی اور دیکھا کہ پلنگ پر بیٹھے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بہت تیزی سے لکھ رہے ہیں ( یہ ساری خواب ہی کی کیفیت ہے تیزی سے لکھ رہے ہیں ) اور ایک خاص کیفیت آپ کے چہرے پر ہے، پر نور اور پور جوش، میں نے کہا ابا مولوی عبدالکریم کہتے ہیں کہ رسول کریم مع صحابه رضوان اللہ کے ساتھ تشریف لائے ہیں اور آپ کو بلا رہے ہیں۔آپ نے لکھتے لکھتے نظر اٹھائی اور مجھے کہا جاؤ کہو یہ مضمون ختم ہوا اور میں آیا۔یہ مضمون وہ ہے جس کا نام پیغام صلح ہے۔یہ مضمون لکھنے کے معاً بعد ایک دن کے اندر اندر آپ کا وصال ہوا ہے۔یعنی ایک رات کو مضمون ختم ہوا ہے اور دوسرے دن وصال ہو گیا ہے۔تو کتنی شان اور صفائی کے ساتھ یہ دردناک رویا پوری ہوئی اور یہ جواب کتنا عجیب ہے جاؤ کہو یہ مضمون ختم ہوا اور میں آیا۔ایک اور رویا میں آپ نے دیکھا کہ میں بیٹھی ہوں ایک شخص کہتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا آدمی دو چار ماہ تک رخصت ہو جائے گا۔حضرت پھوپھی جان لکھتی ہیں کہ میں سمجھی کہ دنیا کا سب سے