اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 101

حضرت خلیفتہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات 1+1 خطاب یکم اگست ۱۹۸۷ء پر اعتراض کرے ، انصاف اور تقویٰ کے خلاف ہے۔حضرت سلیمان کی بیویوں کا ذکر سلاطین اباب ۱۱ آیت ۳۲ میں آپ مطالعہ کر سکتے ہیں۔ہندوؤں کی طرف سے بھی تعدد ازدواج پر اعتراض کیا جاتا ہے۔حالانکہ حضرت کرشن کو کثرت کے ساتھ بن بیاہتا بیویوں والا دکھایا گیا ہے۔اور بہت سے ہندو بزرگوں کا تذکرہ ہندوالہی کتب میں ملتا ہے جنہوں نے ایک سے زیادہ اور متعدد زیادہ شادیاں کیں۔(دیکھئے منو باب ۹ آیت ۱۲۲، منو باب ۹ آیت ۱۴۹ منو باب ۹ آیت ۱۸۴) لالہ لاجپت رائے اپنی کتاب سری کرشن مہاراج جی کے صفحہ ۹۸-۹۷ پر لکھتے ہیں کہ کرشن جی تعد دازدواج پر عملاً کار بند تھے۔بائبل کی اس تعلیم کو آپ دیکھئے تو حضرت مسیح ناصری نے کہیں بھی اس تعلیم کو منسوخ نہیں فرمایا اس لئے عیسائیوں کا بھی آج یہ حق نہیں ہے کہ وہ اُس تعلیم کو منسوخ سمجھیں جس کے متعلق حضرت مسیح علیہ السلام کا یہ قول تھا کہ میں تو رات کا ایک شوشہ بھی تبدیل کرنے کے لئے نہیں آیا۔یا مٹانے کے لئے نہیں آیا۔میں تو اس تعلیم کو مکمل کرنے کے لئے آیا ہوں۔پس اگر حضرت مسیح ناصری کے ارشادات کا فقدان پیش نظر رکھا جائے اور آپ کے عمل کو دیکھا جائے تو عیسائیت میں ایک شادی کی بھی اجازت نہیں۔کیونکہ قول ہے نہیں جس میں منع کیا ہو ایک سے زیادہ شادیوں سے اور اپنا نمونہ یہ ہے کہ ایک بھی شادی نہیں کی اس لئے عیسائی دنیا کو اگر اعتراض ہے تو تب اعتراض کرے پہلے اپنی تعلیم پر عمل کر کے دکھائے۔ایک بھی شادی نہ کریں تو اس کا فائدہ ہمیں یہ پہنچے گا کہ اگلی نسل میں کوئی اعتراض و الا باقی نہیں رہے گا۔ہے تو بظا ہر یہ تمسخر کی بات لیکن امر واقعہ یہ ہے۔عجیب ظلم ہورہا ہے اپنی تعلیم کو دیکھے بغیر، اپنی کتابوں کا مطالعہ کئے بغیر ، یا جاننے کے باوجود عمد ان کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلام پر اعتراض کی جراتیں کھل چکی ہیں۔مجبور ابتانا پڑتا ہے ان کو کہ Physician Heal Thy Self اے صحت کے علمبردار ! اور دوسروں کو صحت کی تعلیم دینے والے اپنی طرف تو دیکھ اس لئے جب قرآن کریم پر یہ حملہ کریں گے تو لازماً ان کی الہی کتب کے نمونے ان کے سامنے پیش کرنے پڑیں گے خواہ وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔عجیب بات یہ ہے کہ اسلام جس پر تعدد ازدواج کی تعلیم کا اعتراض ہے اس پر اعتراض کرتے ہوئے دیگر سارے مذاہب یہ بات بھول جاتے ہیں کہ صرف اسلام ہے جس نے تعداد کو کم کر کے اس پر پابندی لگائی ہے۔جن دیگر مذاہب نے ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت دی یا ان کے