اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 86 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 86

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات ۸۶ خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء جاؤ۔چنانچہ اس سوشل اور کرنے جب لندن کی تمام Borogls سے اس عورت کی داستان بیان کر کے ان سے مدد چاہی تو انہوں نے جواب یہ دیا کہ اگر وہ گھر سے نکلی تو Voluntary Homeless قرار دی جائے گی اور جو Voluntary Homeless ہواس کے لئے کوئی امداد نہیں۔اب اس بیچاری کو کیا کرنا چاہئے ؟ اگر وہ عدالت میں جائے تو اسی گھر میں رہتے ہوئے اپنے خاوند کے خلاف آواز اُٹھائے یا سوشل سروس میں جائے۔جو اتنا ظالم ہے وہ اور کتنا بد اس سے سلوک کرے گا؟ اور کیا کیا بد سلوک نہ کرے گا کہنا چاہئے اور اگر وہ خود نکل جائے تو کہتے ہیں تم امداد کی مستحق نہیں رہی کیونکہ قانون یہ کہتا ہے کہ تم خود بخود نکل آئی۔امریکہ میں جو سروے شائع ہوئے ہیں وہ بھی کوئی اس حال سے بہتر نہیں ہیں۔سارے امریکہ کی ساری شادیوں کی بات ہو رہی ہے۔۴۱ عورتوں کو شادی کے پہلے چھ مہینے میں مارا گیا۔۱۸ عورتوں کو ایک سال کے بعد مار پڑنی شروع ہوئی۔۲۵ عورتوں کو دوسال کے بعد مار پڑنی شروع ہوئی اور یہ جو امریکہ اٹھ اٹھ کے اسلام پر اعتراض کرتا ہے اور فلمیں دکھاتا ہے (نعوذ باللہ ) اسلام کے مظالم کی۔اپنا اب حال یہ ہے۔کہتے ہیں چنانچہ پہلے تین سال کے Statistics بتاتے ہیں کہ %۸۴ عورتیں ایک سال سے دو تین سال کے اندراندر مارکھانا شروع کر دیتی ہیں۔Dobash And Dobash اب جس کے مذہب کے اوپر زبان طعن درازی کی جارہی ہے یعنی حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ان کا اپنا نمونہ دیکھئے۔جن پر یہ تعلیم نازل ہوئی تھی اس تعلیم کو انہوں نے کس طرح سمجھا اور کس طرح اس پر عمل کیا اور کس طرح اپنے غلاموں میں اس تعلیم کو رائج فرمایا، وہ اسلام تھا اس اسلام پر انگلی اٹھا کے دیکھیں۔خود حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم عورتوں کی تکلیف اس حد تک بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ ایک دفعہ ایک اونٹ کو تیز دوڑاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا آبگینے ہیں آبگینے ہیں۔اس تیزی سے تم اونٹ کو دوڑا ر ہے ہو اس پر عورتیں سوار ہیں ان کو چوٹ لگ جائے گی۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب في رحمة النبي للنساء) جس طرح آپ نے گلاس کے Packets پر لکھا دیکھا ہوگا کہ Glass! with Glass! With Care Care یہ محاورہ چودہ سو سال پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ