اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 698 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 698

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۶۹۸ خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں سے بہترین اور مثالی سلوک کرے۔( ترمذی کتاب النکاح باب حق المرأة على زوجها ) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو اپنی مومنہ بیوی سے نفرت اور بغض نہیں رکھنا چاہئے۔اگر اسے اس کی ایک بات نا پسند ہے تو دوسری بات پسندیدہ بھی ہوسکتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلم کتاب النکاح باب الوصية بالنساء) تم میں سے سب سے اچھی عورت وہ ہے جو اپنے خاوند کو خوش کرتی ہے جب وہ اس کو دیکھتا ہے اور اس کا کہنا مانتی ہے جب وہ کوئی حکم دیتا ہے تو اپنا مال و جان میں سے اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جس سے خاوند کو کراہت ہو۔کوئی عورت یہ نہ سمجھے کہ یہ فرمانبرداری ظلم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: عورتیں یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کسی قسم کا ظلم کیا گیا ہے کیونکہ مرد پر بھی اس کے بہت سے حقوق رکھے گئے ہیں بلکہ عورتوں کو گو یا بالکل کرسی پر بٹھا دیا ہے اور مرد کو کہا ہے کہ ان کی خبر گیری کرو۔اس کا تمام کپڑا، کھانا اور تمام ضروریات مرد کے ذمہ ہیں۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه : ۳۰) حضرت عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس عورت نے پانچوں وقت کی نما ز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو برے کام سے بچایا اپنے خاوند کی فرمانبرداری کی اس کا کہنا مانا۔ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ( مسند امام احمد بن حنبل ) حضرت ثوبان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہو جائے۔