اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 579 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 579

۵۷۹ خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات سنیں گی اور سمجھنے کی کوشش کریں گی۔یعنی دوسرے دن کی تقریر۔اس میں خواتین کی خدمات کا بھی ذکر آئے گا اور کثرت سے آئے گا اس لئے بھی میں نے یہ تفاصیل چھوڑ دی تھیں۔کہ جو یہاں باتیں کی جا چکی ہیں ان کو وہاں پیش کرنا شاید مناسب نہ ہو اس لئے اس تفصیلی ذکر کو میں نے دوسرے دن کی دوسری تقریر کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔امید ہے انشاء اللہ آپ اس تقریر میں مردوں کے ذکر پر بھی جو اچھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عورتوں کے ذکر پر بھی خوش ہوں گی اور حقیقی فخر محسوس کریں گی۔جو آپ کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔اب اس کے ساتھ ہی دعا کے بعد آپ سے اجازت چاہوں گا۔آئیں اور میرے ساتھ خاموش دُعا میں شامل ہو جائیں۔آمین