اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 557
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۵۷ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء کہہ رہا ہوں اس پر آپ بھی عمل کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اگر سارے مضامین سمجھ لیں تو آپ کی ہر ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔جب کوئی انسان ضرورت مند ہووہ کسی سے کچھ مانگنا چاہے تو سورۃ فاتحہ میں اس کا حل موجود ہے کوئی بھی مزاج ہو کسی قسم کی حالت طاری ہو خوشی ہو یا نمی ہو ہر مضمون کے لئے سورۃ فاتحہ اس کو الفاظ مہیا کرے گی کہ ان الفاظ میں اپنے رب سے مانگوتو اتنی ضروری چیز ہے جس سے آپ غافل بیٹھے ہوئے ہیں اس پر توجہ دیں اس کو از برکریں اور پھر سورۃ فاتحہ کی زبان عربی محسوس نہ ہو بلکہ اپنی زبان لگے جو فرینچ سپیلنگ ہیں ان کو یوں لگے جیسے وہ فرانسیسی میں خدا سے مخاطب ہیں۔یعنی عربی زبان کا وہ حصہ اتنا واضح اور قطعی ہو جائے کہ اپنی مادری زبان کی طرح سمجھ آنے لگ جائے اسی طرح ہر زبان کا حل ہے یہ ممکن ہے اگر آپ سنجیدگی سے بار بار اس طرح توجہ کریں اور نما ز پڑھتے وقت ذہن کو حاضر رکھیں کہ کیا واقعی سمجھ آرہی ہے کہ نہیں اگر نہ سمجھ آرہی ہو تو زیادہ وقت لیں نماز میں کھڑے ہو کر جب تک سمجھ نہ آئے دہراتے رہیں لفظوں کو اور جب مختلف مضامین آپ کو سمجھ آئیں تو پھر اپنے مزاج کے مطابق جب کوئی خاص مضمون آپ کے دل پر اثر انداز ہوسورۃ فاتحہ کی آیات کو اس کے مطابق پڑھیں۔حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کھڑے ہو کر مجھے کئی دفعہ نماز پڑھنے کی توفیق ملی ہے۔حضرت مولوی صاحب کو الصراط المستقیم والی آیت کے بہت سے مضامین سمجھ آگئے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ہر مضمون دوبارہ اسی آیت کو پڑھتے ہوئے ان کے ذہن میں آئے تو بعض دفعہ اھدنا صراط المستقيم ، اهدنا صراط المستقیم اتنی دفعہ پڑھتے تھے کہ اس عرصہ میں ساتھ کھڑے ہونے والے نمازی اپنی ساری نماز مکمل کر لیتا تھا اور مولوی صاحب و ہیں کھڑے اهدنا صراط المستقيم ، اهدنا صراط المستقیم پڑھ رہے ہیں اس لئے نہیں پڑھتے تھے کہ ان کو سمجھ نہیں آتی تھی اس لئے بار بار پڑھتے تھے کہ بہت زیادہ سمجھ آتی تھی۔صراط مستقیم میں بے شمار لوگوں کا ذکر ہے جن کو خدا تعالیٰ نے صراط مستقیم عطا فرمائی۔ان میں صالحین بھی ہیں ، ان میں شہداء بھی ہیں، ان میں صدیقین بھی ہیں اور انبیاء بھی ہیں اور الصراط المستقیم پر چلنے والوں کی اتنی قسمیں ہیں کہ اگر ان میں سے ہر قسم کے حالات پر غور کریں کہ اے خدا! میں یہ بھی مانگ رہا ہوں میں یہ بھی مانگ رہا ہوں تو ہر نماز مولوی شیر علی صاحب کی نماز بن جائے گی۔نہ ختم ہونے والی۔لیکن ہماری مصروفیتوں کی وجہ سے دوسرے کاموں کی وجہ سے اتنا وقت تو نہیں ہوتا کہ ایک ہی نماز میں ان ساری باتوں کو دہرائیں مگر الگ الگ نمازوں میں ان کو ہرایا جا سکتا ہے۔کبھی ایک بات پر زور دے کر -