اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 530 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 530

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۳۰ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء تصور بھی نہیں کر سکتی اس لئے آپ میں وہ لوگ جو ان کاموں میں شامل نہیں ہوئے ان کو میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی شامل ہو کر دیکھیں تو سہی کہ اس کا مزہ کیا ہے۔جب میں غیروں کا بتا تا ہوں اور وہ جاکر Interview لیتے ہیں تو واپس آکر مجھے کہتے ہیں کہ ہم نے تو ایک عجیب ہی چیز دیکھی۔ہر خدمت کرنے والا خدمت کی وجہ سے خوش ہے اور اس کو دنیا کے کسی دوسرے کام کی کسی لذت کی کوئی پرواہ نہیں۔آج اگر دنیا کے بگڑے ہوئے معاشرے کا کوئی جواب ہے، تو احمدی عورت ہے۔اے دنیا کی احمدی خواتین ! اٹھ کھڑی ہو، اور کثرت سے ام عمارہ پیدا کرو یہاں تک کہ یہ سارا جہان ام عمارہ سے بھر جائے اور جگہ جگہ اسلام کی تلوار اٹھانے والی احمدی خواتین ہوں، جو دنیا کو مغلوب کرتی رہیں۔اگر افریقہ میں یہ انقلاب برپا ہو گیا، تو آپ دیکھیں گی کہ کل کی دنیا ایک اور دنیا ہو گی۔اللہ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔اس کے ساتھ ہی اب میں دعا کرواتا ہوں۔آئیے اس دعا میں شامل ہو جائیں۔آمین اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔خدا حافظ۔اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیں کہ ان سب خدمت کرنے والیوں کی دعا کے لئے دعا کا حق ادا کر سکیں یہ ایک محرومی کا احساس رہتا ہے جب بھی کوئی احمدی عورت خدمت کرتی ہے تو مجھے حقیقتا یوں لگتا ہے کہ میری ذات پر اس نے احسان کیا ہے اور اس احسان کے نتیجہ میں بے حد دل چاہتا ہے کہ اس کے لئے دعائیں کروں لیکن کئی دفعہ اچانک مجھے یاد آجاتی ہے کہ او ہو فلاں بچی نے جو اتنی خدمت کی تھی اس کے لئے دعا نہیں کی۔میرا دماغ گھومتا رہتا ہے ان کی تلاش میں ان سب کو میری دعاؤں سے حصہ ملے۔پس میرے لئے یہ دعا کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے عبد شکور بنائے اور سارے محسنوں کا احسان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔