اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 531
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۳۱ خطاب ۶ امر اگست ۱۹۹۷ء آنحضور کی ازواج مطہرات کی پاکیزہ سیرت کا بیان اور احمدی خواتین کو نیکیوں میں آگے بڑھنے کی نصیحت (جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۱۶ را گست ۱۹۹۷ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گزشتہ مرتبہ جب امریکہ اور کینیڈا کے دورے کی توفیق ملی تو خصوصیت سے مستورات کے اور نوجوان بچیوں کی تربیت کے مسائل میں نے ایسے دیکھے جن کی وجہ سے میرے دل میں بہت بے چینی اور کرب پیدا ہوا کیونکہ اس نسل کی بچیاں جنہوں نے باہر آنکھ کھولی ہے اور باہر کی فضا میں پلی ہیں ان کے لئے بیرونی تقاضے بہت ہیں۔جو ان کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اس طریق پر کھینچتے ہیں کہ ان کا دل اس طرف مائل ہو جاتا ہے اور جب دل اور دماغ دونوں اکٹھے ایک طرف چلیں تو ماں باپ کے بس کی بات نہیں رہتی کہ انہیں کھینچ کر دوبارہ اپنی طرف لائیں۔یہ وہ مسائل تھے جنہوں نے مجھے پریشان کئے رکھا اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہی ایک تجویز سمجھائی کہ ان خواتین کو ان کے لئے ایسے ماڈل دیئے جائیں جن میں ان کا دل اٹک جائے یہ سارا دور ماڈلز کا دور ہے ہمیشہ سے رہا ہے مگر اس دور میں تو خصوصیت سے ماڈلز نے ایک بڑی اہمیت اختیار کر لی ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا بچوں کی بنیا نوں پر کسی بھیا تک کشتی لڑنے والے کی تصویر ہوگی یا اور ایکسرسوں کی تصویر میں ہوں گی۔بعض عورتوں کے بدن کے کپڑوں پر، بعض لڑکیوں کے کپڑوں پر ، مردوں کے کپڑوں پر بعض ایکٹروں کی تصویریں، بہت اچھے گانے والوں کی تصویر میں ، فٹ بال کھیلنے والوں کی تصویریں، یہ سارے ماڈلز ہیں اور ایک بچہ کا سینہ آپ دیکھیں اس پر کیا چھپا ہوا ہے وہی جو کچھ اس کی بنیان پر چھپا ہوا ہے اس کے دل پر بھی چھپا ہوا ہے وہ اسی کی پیروی کرتا