اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 525 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 525

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۲۵ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء بیماری کے متعلق جو اکثر ہوتی ہے ، Index کے ذریعے اس جگہ پہنچنا آسان ہو جائے گا۔یہ محنت ہے جو نعیمہ کھو کھر نے غیر معمولی طور پر سر انجام دی۔سر فہرست آخر پر، ہر بیماری کی بھی فہرستیں ہیں جن میں سے ایک فہرست یہ ہے کہ جو نام آپ کو یاد ہے ، دل کا نام، کینسر کا کوئی نام،جگر کا نام۔اتنا تو یاد ہے ناہر نام کے ساتھ اب بیماری کی طرف جاسکتی ہیں۔دل کی بیماریاں، آگے لکھی گئی ہیں ان میں سے آپ کو کونسی تکلیف یا کسی اور کو کونسی تکلیف ہے۔وہ آپ ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔وہ ذکر کتاب کے جس صفحہ پر ملتا ہے،اس کے صفحہ نمبر لکھ دئے گئے ہیں جس صفحہ پر آپ جائیں تو اس میں وہ سطر نمایاں طور پر آپ کو سیاہی کے ساتھ دکھائی دے گی جہاں اس کا ذکر ملتا ہے۔غرضیکہ بہت ہی آسان ہو گیا ہے کسی مرض کی تشخیص کرنا۔آپ اس کتاب کے ذریعے، گھر بیٹھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے، پوری ڈاکٹر بن سکتی ہیں اور اس کے ساتھ ، جہاں تک ڈبوں کی Supply کا تعلق ہے،اس سلسلے میں ہماری ایک ہومیو پیتھک ٹیم ہے جس نے غیر معمولی خدمت سرانجام دی ہے، بلکہ ان کے سارے خاندان نے وہ حفیظ بھٹی صاحب اور ان کی بیوی چھیری بیگم ہیں۔یہ کتاب دیکھ لی ہے۔خوبصورت ہے کہ نہیں؟ ( مونا عینک پہنو نہیں پہنی ہوئی نا۔ہاں۔یہ دیکھ لو )۔یہ بتاؤ کہ اتنا خوبصورت ٹائٹل کس نے بنایا ہوگا ؟ اندازہ ہے کسی کو؟ جی ناں ناں ! سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ! یہ ٹائٹل امریکہ سے آیا ہے اور نو ما نے بنایا ہے۔اور نو ما“ کو میں نے سمجھایا اور خود بلا کر ، اس کی امی بھی تھیں، بتایا کہ یوں کرو، یوں کرو۔کافی انہوں نے اس پر محنت کی اور اتنا خوبصورت ٹائٹل یہ بنا ہے کہ اس کے اندر حکمت کے ساتھ ، تمام باتیں جو ہومیو پیتھک سے تعلق رکھنے والی ہیں ، اس ٹائٹل کے اندر ہی موجود ہیں۔جسم میں حدت پیدا ہوتی ہے ہر بیماری سے پہلے۔پھر یہ شعلے حدت کا نشان ہیں۔پھر زرد رنگ بیماری کا نشان ہیں۔پھر یہ علاج ہے، یوں اور سبز رنگ پر شفا ہے اور اس کے سلسلے میں شہد کی مکھیاں جو کام کرتی ہیں ، وہ مکھیاں مختلف اطراف سے چھتوں سے اُڑ اُڑ کے، پھولوں پر بیٹھ رہی ہیں۔جیسے کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے۔تو اس کا ٹائٹل ہی خود اپنی ذات میں پانچ پونڈ کا ہونا چاہئے لیکن یہ ساری کتاب پانچ پونڈ کی ہے۔سات سو صفحے کی کتاب کہیں سے پانچ پونڈ کی نکال کر دکھا ئیں۔مارکیٹ میں میں چھپیس پونڈ کی یہ کتاب ملے گی مگر ہم نے اللہ کے فضل سے اس کی قیمت صرف پانچ پونڈ مقرر کی ہے تا کہ کثرت سے احمدی اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور پاکستان میں بھی یہ پانچ پونڈ میں نہیں مل سکتی تو میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے یہ بھی ایک شفا کا موجب بنے