اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 403 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 403

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۴۰۳ خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء 66 تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا کثرت سے ان پر آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ خوف نہیں کرنا اور جو کچھ تم نے کھو دیا ہے اس پر غم نہیں کرنا۔" نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْیا ، ہمیں تو خدا نے اس لئے بھیجا ہے کہ اگر تم اس دنیا میں خوش رہو تو تب بھی اس دنیا میں ہم تمہارے ساتھ رہیں گئے وَ فِي الْآخِرَةِ (حم السجده: ۳۱ ۳۲) آخرت میں بھی تمہارا ساتھ نہ چھوڑیں گے۔پس یہ ایک حق بات ہے۔جو شہید ہوئے اور اُس دنیا میں چلے گئے ان سے ہم پوچھ تو نہیں سکتے تھے مگر جو شہادت کے قریب پہنچے اور واپس آئے وہ سب اس بات پر گواہ ہیں کہ جب خدا کی خاطر انہوں نے استقامت دکھائی تو واقعہ ان کے دلوں پر فرشتے نازل ہوئے ہیں، ان کو غیر معمولی استقامت بخشی ہے اور وہ آگ جو دنیا کو آگ دکھائی دے رہی تھی ان کے لئے گلزار بن جاتی رہی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اسی مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار (در ثمین صفحه : ۱۵۴) جن کے دل میں اللہ کا پیار ہے ان پر آگ حرام کر دی جاتی ہے۔وہ مر بھی جائیں تو زندہ رہتے ہیں، وہ زندہ رہیں تو فاتح اور غازی بن کر زندہ رہتے ہیں۔پس آنے والی نسلوں کو اسی راہ پر گامزن رکھیں۔آپ کل کی مائیں ، آپ کل کی قوم کی سردار ہیں، آپ وہ ہیں جن کے متعلق حضرت محمد رسول اللہ نے فرمایا کہ ماؤں کے پاؤں تلے جنت ہے۔آپ ہی کے پاؤں تلے جنت ہے اگر آپ جیسا کہ میں نے آپ سے عرض کیا ہے قرآنی تعلیم کے مطابق اپنے بچوں کی پرورش کریں۔لیکن اگر آپ نے ویسا نہ کیا تو اس جنت کی پھر کوئی ضمانت نہیں ماؤں کے پاؤں تلے سے بعض لوگ جہنم بھی لے لیتے ہیں مگر میں یقین رکھتا ہوں، مجھے ذرہ بھی شک نہیں کہ انشاء اللہ احمدی مائیں نسلاً بعد نسل ایسی مائیں بنی رہیں گی کہ جن کے پاؤں تلے سے ان کی اولادیں جنت حاصل کرتی رہیں گی۔اللہ ان جنتوں کو دائمی کردے، آپ کو اپنا پیار اور حقیقی پیار عطا کرے، وہ محبت عطا کرے جس محبت کے بعد ہر قربانی آسان دکھائی دیتی ہے اور حقیقت میں یہ الہی محبت ہی ہے جس کے ذریعے سے قربانیاں آسان ہوتی ہیں۔میں نے آپ کے سامنے یہ واقعات رکھے اب میں ان واقعات کے بعد آپ کو حوصلہ دینے کی جو کوشش کر رہا ہوں اس کی ایک وجہ ہے کیونکہ میں نے یہ واقعات آپ کو ڈرانے کے لئے نہیں