اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 401 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 401

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۰۱ خطاب ۲۶ اگست ۱۹۹۴ء بھی ہمیشہ قربانیوں پر آمادہ کرتی رہیں اور یہ نہ سمجھیں کہ یہ قربانیوں کا دور صرف پاکستان کی حد تک ہی محدود ہے یا محدود در ہے گا۔جب بھی روحانی قو میں ، جب بھی مذہبی قو میں دنیا میں ترقی کرتی ہیں تو اُن کی ترقی کے ساتھ ساتھ حسد کی آگ ضرور بھڑکتی ہے اور ملک کا نام چاہے کوئی بھی ہو، خواہ وہ مشرق کا ملک ہو خواہ مغرب کا ملک ہو جب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اٹھی جماعتیں نشو ونما پاتی ہیں تو ان پر مظالم ہوتے ہیں اور بہت سخت مظالم ہوتے ہیں۔یورپ کی زمین بھی اس بات پر گواہ ہے کہ مذہب کے نام پر یہاں بہت شدید مظالم کئے گئے ہیں پس آپ امن میں نہیں ہیں۔اگر یہ بجھتی ہیں کہ آپ ہمیشہ کے لئے دنیا کے مظالم کے ہاتھوں سے امن میں آچکی ہیں تو یہ غلط خیال ہے۔امن صرف اللہ کی حفاظت میں ہے، اللہ کے پیار میں ہے، اللہ ہی کی محبت ہے جو آپ کے امن کی ضمانت دے سکتی ہے اس کے سوا کوئی ملک، کوئی قوم کسی بڑی قوم کے ساتھ دوستی اور تعلقات آپ کے امن کی ضمانت نہیں ہیں کیونکہ وہ زمانہ جرمنی پہ بھی آسکتا ہے ، انگلستان پہ بھی آسکتا ہے، یورپ کی دوسری قوموں پر بھی ، فرانس پر اور چین پر، سوئٹزرلینڈ پر یہ زمانے آ سکتے ہیں مگر وہی ان زمانوں کو دیکھیں گے جو ترقی کریں گے اور جن کی ترقی اس تیز رفتاری کے ساتھ ہونی شروع ہو جائے گی کہ قومیں سمجھیں گی کہ اب یہ غالب آنے والے ہیں۔پس سب سے پہلے یہ خطرہ مجھے جرمنی میں محسوس ہورہا ہے۔کیونکہ آج یورپ میں سب سے تیز رفتاری کے ساتھ جرمنی کی جماعت ترقی کر رہی ہے۔پس آج جب میں یہ بات کہہ رہا ہوں تو آپ کو عجیب لگے گی لیکن یہ امر واقعہ ہے تمام مذہب کی تاریخ اس پر گواہ ہے کہ جس جگہ بھی ، جس ملک میں بھی ، جس قوم میں بھی خدا کے پیغام نے ترقی کی ہے، خدا والوں نے ترقی کی ہے وہاں ضرور شدید رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔آج نہیں تو کل ایسا ہو گا اُس وقت کے لئے تیاری کریں۔اس وقت کی تیاری کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے بچوں کو اپنی نسلوں کو اُن قربانیوں کے تذکرے، قصے سناتی رہیں۔ان کے دلوں میں عزم پیدا کرنے کے لئے ، ڈرانے کے لئے نہیں، اس حکمت کے ساتھ اور اس پورے عزم کے ساتھ کہ آپ کے تذکرے اُن کے دل میں خوف نہیں بلکہ قربانی کے لئے ولولے پیدا کریں، نئے جوش سے ان کو بھر دیں اور وہ اپنے آپ کو ہمیشہ اس بات پر تیار پائیں کہ خدا کی خاطر دنیا کی جو سرزمین کبھی خون مانگے گی وہ اپنا خون پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔اگر احمدی مائیں اس نصیحت پر عمل کریں تو پھر احمدیت کو دنیا میں کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا