اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 384 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 384

حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۳۸۴ خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء کر دیئے گئے ہیں۔وہ ممالک جو بیسیوں سال میں بھی چند سو یا چند ہزار بیعتوں سے زیادہ نہیں کروا سکتے تھے۔ان کی بیعتوں کے پیمانے تبدیل کئے جاچکے ہیں۔حیرت انگیز طور پر خدا تعالیٰ جماعت کی طرف ان لوگوں کا رجحان کر رہا ہے جن لوگوں کو پہلے جماعت سے نفرت تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سلسلے میں MTA کو بھی عظیم خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔پس میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ دعوت الی اللہ کے کام میں مسلسل آگے بڑھتی رہیں گی جیسا کہ اب بڑھ رہی ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ آپ کی حفاظت بھی فرمائے گا اور میری دعا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان زندوں کو بھی شہادت کے رتبے عطا فرمائے جو خدا کی راہ میں اپنی جان کو تھیلی میں ڈال کر خدا کی خاطر خطروں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے نکل کھڑی ہوں کیونکہ خدا کے ہاں یہ نہ صرف یہ کہ ناممکن نہیں بلکہ قرآن سے قطعی ثبوت اس بات کا موجود ہے کہ زندوں کو بھی شہید کہا گیا ہے۔وہ لوگ جو ہمہ وقت شہادت کے لئے حاضر رہتے ہیں جو خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں اور خدا کی تقدیر پر چھوڑ دیتے ہیں کہ جو کچھ ان سے ہو وہ اس پر راضی رہیں گے وہ زندہ بھی رہیں طبعی موت بھی وفات پائیں تو ان کو شہید ہی کہا جاتا ہے۔تمام انبیاء کو انہی معنوں میں شہید کہا گیا ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سب شہیدوں کا سردار قرار دیا گیا ہے۔پس جہاں تک شہادت کا شوق ہے وہ تو خدا چاہے تو کئی رستوں سے عطا کر سکتا ہے۔راہ عمل میں قدم نہ روکیں مسلسل آگے بڑھتی رہیں۔میں آپ کو بتارہا ہوں کہ حال ہی میں لجنہ اماءاللہ کی طرف سے مختلف ملکوں سے جو تبلیغ کے واقعات مل رہے ہیں وہ ایسے حیرت انگیز ہیں کہ بعض ملکوں میں پہلے وقتوں میں کبھی مردوں نے اتنی بیعتیں نہیں کروائی تھیں جتنی اب احمدی خواتین بیعتیں کروارہی ہیں۔وہ اکیلی آپس میں مل کر منصوبے بناتی ہیں اور بعض دیہات کو چنتی ہیں اور ان کے لئے نکل کھڑی ہوتی ہیں جہاں ایک بھی احمدی نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پھر وہاں احمدیت کا پودا گاڑ کر تسلی پاتی ہیں اور پھر ایسا پودا نصب کرتی ہیں جو جلد جلد نشو و نما پانے لگتا ہے شاخیں نکالتا ہے ، بیج اور پھل لاتا ہے اس سے پھر اور پودے اُگتے ہیں۔یہ نمونے سالوں کی بات نہیں، مہینوں میں ہمارے سامنے ظاہر ہورہے ہیں۔پس یہ ایک عظیم دور ہے جس سے قطعی طور پر یقینی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے احمدیت کو فتح مند ہونے کے لئے بنایا ہے اور فتح مندی کے راستے پر تیزی کے ساتھ جماعت کے قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔خدا کی تائید کی ہوائیں ہمارے حق میں چل رہی ہیں۔پس آگے بڑھتی رہیں درودوسلام بھیجتی ہوئی آگے بڑھتی