اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 385
حضرت خلیفہ آسیح الرابع کے متورات سے خطابات ۳۸۵ خطاب ۳۰ جولائی ۱۹۹۴ء رہیں اور یہ عہد کریں کہ اگر بڑی سے بڑی قربانی کے لئے بھی آپ کو بلایا گیا تو ہنستے ہوئے خدا کا نام لیتے ہوئے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دور بھیجتے ہوئے آپ خدا کی راہ میں جانیں دیں گی اور ہر قربانی پیش کریں گی۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔اللہ آپ کو عظیم سعادتوں کی تو فیق بخشے۔خدا کرے کہ آپ کی روشنی سے آئندہ سو سال ہی کی نہیں آئندہ ہزار سال کی احمدی تاریخ روشن ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔