اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 341
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات ۳۴۱ خطاب ۳۱ ر جولائی ۱۹۹۳ء قرآن کریم فرماتا ہے کہ زادِ راہ ساتھ لے کر چلو اور خير الزاد التقویٰ (البقرۃ:۱۹۸) سب سے اچھا زادراہ تقویٰ ہے۔پس آپ بھی اپنے تقویٰ کی حفاظت کریں کیونکہ ہمارا سفر بہت دشوار ہے اور بہت بڑی بڑی منازل ہم نے طے کرنی ہیں۔دنیا کی لذتیں تو آنی جانی ہیں۔چند دن کے بعد یہ ختم ہو جاتی ہیں ہر حسن بڑھاپے میں اپنا نور اپنی روشنی اپنی چمک چھوڑ دیتا ہے اور چند دن کے عیش وعشرت کے بعد انسان محض ایک خاک کا پتلا رہ جاتا ہے اس لئے احمدی خواتین دنیا کے فیشنوں کی پرواہ نہ کریں دنیا کی طرز زندگی کو نظر انداز کر دیں۔اصل لذتیں اور دائمی لذتیں وہی ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمکلام ہونے والے فرشتے نازل ہوتے ہوں۔وہ احمدی بچیوں اور بوڑھیوں اور ماؤں اور بیٹیوں اور بہنوں کو بار بار یہ خوشخبریاں دیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں کوئی غم نہ کرو کوئی فکر نہ کرو۔یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہاری مہمانی ہے اس دنیا میں بھی ہم تمہارے ساتھ ہیں اور اس دنیا میں بھی ساتھ رہیں گے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ احمدی خواتین کو متقی بنا اور اس حد تک متقی بننا ہے کہ وہ رویا وکشوف کا مورد بن جائیں کثرت کے ساتھ ان کو سچی رؤیا دکھائی جائیں کثرت کے ساتھ ان کو الہام ہوں کثرت کے ساتھ وہ اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے قرب کے نظارے دیکھیں۔اگر ایسی احمدی خواتین آج کی نسل میں پیدا ہو جائیں تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آئندہ ساری صدی کی زندگی کی آپ ضمانت بن جائیں گی۔نسلاً بعد نسل آپ کا تقویٰ آپ کی نسلوں کی بھی حفاظت کرے گا اور احمد بیت کی اعلیٰ اقدار کی بھی۔حفاظت کرے گا۔پس تعلق باللہ ہی اصل مذہب کی جان ہے اگر تعلق باللہ نصیب ہو جائے تو سب کچھ نصیب ہو گیا اگر یہ نہیں تو محض قصے اور کہانیاں ہیں۔چند دن کے عیش و عشرت کے بعد پھر آخر ہم نے رخصت ہونا ہے۔یہ نہ ہو کہ اگر یہاں مہمانی نہ ہو تو وہاں بھی مہمانی کے کوئی سامان نہ ہوں کیونکہ اس میں پیغام یہی ہے کہ وہی لوگ وہاں مہمانی کی توقع رکھ سکتے ہیں جن سے اس دنیا میں مہمانی کا سلوک ہوا ہواور قرآن کریم کی دوسری آیات بھی اس پر گواہ ہیں کہ جب جنت میں ان کو پھل پیش کئے جائیں گے نعماء پیش کی جائیں گی تو کہیں گے ہمیں پہلے بھی تو ایسی دی گئی تھیں۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔نہیں ملتی جلتی تھیں۔ان کا مقابلہ تو نہیں ہو سکتا۔پس خدا کرے کہ دنیا کی جنتیں بھی احمدی خواتین کو نصیب ہوں اور یہی جنتیں اُخروی بخت کی بھی ضامن بن جائیں۔