اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 319
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۳۱۹ خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء آپ رعب سے محفوظ رہیں۔آپ کے سر بلند رہیں آپ کی اولاد کے سر بلند ر ہیں تو خدا تعالی کے فضل سے نہ آپ کو کچھ ہو گا نہ آپ کی نسلیں بگڑیں گی اور نسلاً بعد نسل آپ ان اقدار کی حفاظت کر سکیں گی جو اقدار آج احمدی گھروں کے سپرد کی گئی ہیں۔احمدی ماؤں کے ہاتھوں میں تھمائی گئی ہیں۔اللہ تعالی آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب دعا کر لیجئے پھر رخصت ہوگی۔( آمین )