اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 315 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 315

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۱۵ خطاب ۱۷ را کتوبر ۱۹۹۲ء انھیں سنبھال لیا۔کس ٹیلی ویژن نے انھیں سنبھالا۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کو امن کی جگہ سے اٹھا کر شیر کی غار میں دھکیل دیا جائے۔ٹیلی ویثرن بچے دیکھیں گے اس سے روکا نہیں جاسکتا لیکن پیار اور محبت کے ساتھ بٹھا کر اچھے پروگرام دکھانا برے پروگراموں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا کرنا اور اپنی توجہ اتنی دینا کہ ان کے ساتھ آپ کھیلیں ان کے ساتھ دلچسپی کی باتیں کریں، ان کو اپنا ئیں، اپنے سے تعلق بڑھا ئیں۔ایسے بچے جن کا محور گھر بن جاتا ہے جن کی دلچسپیوں کا مرکز ماں باپ اور بہن بھائی ہو جاتے ہیں اللہ تعالی کے فضل سے وہ ضائع نہیں ہوا کرتے۔چنانچہ انگلستان میں مجھے ایک لمبے عرصہ سے ٹھہرنے کا موقع ملا ہے میں کثرت کے ساتھ وہاں خاندانوں کے حالات جانتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ جہاں بھی ماں باپ نے بچے کو پیار دیا ہے اور ماں باپ کا احترام ان کے دلوں میں قائم ہے وہاں وہ بچے کبھی بھی غیر معاشرے سے مرعوب نہیں ہوتے۔بلکہ بڑھ بڑھ کر دوسروں سے باتیں کرتے ہیں۔مجھ سے بعض ماں باپ نے ذکر کیا کہ استانیاں شکائتیں کرتی ہیں کہ یہ ہمیں تبلیغ کرتے ہیں اور ہم انھیں بات سمجھا ئیں تو آگے سے ہمیں سمجھانے کے لئے دوڑتے ہیں اللہ تعالی کے فضل سے وہ سر بلند ہیں۔ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا جہاں توجہ میں کمی آجائے گی پیار میں کمی آجائے گی احترام میں کمی آجائے گی وہاں ضر ورخرابیاں پیدا ہوں گی۔اب ایک اور بات احترام ہے میں اس کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں اس کے بعد انشاء اللہ اس خطاب کو ختم کروں گا۔میرے پاس بہت سی کہنے کی باتیں تھیں۔مگر وقت کم ہے اب اگلا پروگرام چھ بجے سے شروع ہو چکا ہے اور بعض مجبوریوں کی بنا پر یہ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔اس لئے میں اسی پر اس نصیحت کو ختم کرتا ہوں کہ بچے کے دل میں ماں باپ کا احترام ضروری ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ نے قیام احترام کا یہ نسخہ ہمیں بتایا کہ اپنے بچوں کا احترام کیا کرو۔ان سے ادب سے پیش آیا کرو۔اب یہ ایک ایسا تصور ہے جو عام دنیا میں موجود نہیں ہے لیکن نفسیات کے ماہرین جانتے ہیں کہ اگر ماں باپ اپنے بچوں سے بد تمیزی سے کام نہ لیں ان کا احترام کریں اور عزت سے ان سے پیش آئیں اور ان کو یہ احساس دلائیں کہ وہ ان کی قدر کرتے ہیں تو ایسے بچے لا زما ماں باپ کا احترام کرتے ہیں اور احترام کرنے والے بچے نصیحت سننے کے زیادہ لائق اور سزا وار ٹھہرتے ہیں اگر احترام اٹھ جائے تو نصیحت کتنی ہی طاقتور اور مضبوط کیوں نہ ہو بچہ اس کی پرواہ نہیں کرے گا وہ سر اٹھا کر ایک طرف چلا جائے گا۔بچوں کا بچپن سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ کس طرف چل پڑیں گے جن بچوں کے دل میں ماں