اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 232
حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” کے مستورات سے خطابات ۲۳۲ خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء تربیت کی سچی روح کہتے ہیں ایک بیٹا اتنا ظالم تھا کہ اپنی ماں سے مسلسل بے اعتنائی برتتا رہا اور اُس کی بیوی بد نصیب ایسی تھی جو اس کے ذریعے اپنی ساس پر ظلم کروایا کرتی تھی۔یہ سلسلہ اتنابڑھ گیا کہ اس بیوی کی پیاس بجھنے کی بجائے اور بھڑکتی رہی اور اس کی ماں کو اس گھر میں دیکھنا بھی اس کو پسند نہیں تھا۔یہاں تک کہ ایک دن اس نے کہا کہ میرے خاوند اگر تجھے واقعی مجھ سے پیار ہے تو اپنی ماں کا سرتھال میں سجا کر لاؤ تب میں تمہارے ساتھ رہوں گی ورنہ میرا تم سے کوئی رشتہ نہیں ، اس بدبخت نے ایسا ہی کیا۔کہتے ہیں جب وہ تھال پر اپنی ماں کا سرلگا کر بیوی کی طرف آرہا تھا تو رستے میں ٹھو کر گی اور وہ سر زمین پر جا پڑ اوہ لڑکا خود بھی زمین پر گرا تو ماں کے کٹے ہوئے سر میں سے آواز آئی بیٹا تجھے چوٹ تو نہیں لگی تمہیں کوئی تکلیف تو نہیں پہنچی ؟ کسی نے یہ مثال بنائی ہے، کہانی ہے، اس میں حقیقت تو نہیں لیکن اس کہانی کے اندر جو روح ہے وہ زندہ روح ہے اور وہ سچی روح ہے مائیں ایسی ہی ہوا کرتی ہیں اور آنحضرت ﷺ کے متعلق ماؤں نے گواہی دی کہ خدا کی قسم ماؤں سے بڑھ کر وہ ہم سے پیار کیا کرتے تھے، بیٹوں نے گواہی دی کہ خدا کی قسم ماؤں سے بڑھ کر وہ ہم سے پیار کیا کرتے تھے ، تمام صحابہ اس بات پر گواہ ٹھہرے اور یہی وجہ ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے آپ کے غلاموں کو ایسا عشق تھا کہ دنیا میں کبھی آسمان کی آنکھ نے ایسا عشق کسی اور کے لئے نہیں دیکھا۔فدا ہو جاتے تھے نظریں پڑتی تھیں تو سیراب ہوا کرتی تھیں۔رحمۃ للعالمین کا خُلق عظیم آپ ہی کے متعلق جنگ اُحد کا یہ واقعہ بیان ہوا ہے کہ ایک ایسی عورت تھی جس کا باپ بھی وہاں شہید ہوا، جس کے بھائی بھی شہید ہوئے ، جس کے بیٹے بھی شہید ہوئے جب اس کو یہ خبر پہنچی کہ آنحضرت ﷺ بھی شہید ہو گئے ہیں تو اتنا دکھ ہوا کہ بے اختیار میدان جہاد کی طرف دوڑی اور رستے میں جو اس سے ملتا تھا اس سے پوچھتی تھیں کہ بتاؤ محمد مصطفی علیہ کا کیا حال ہے۔ایک روایت کرنے والا بتا تا ہے کہ ایک موقع پر جب وہ میدان جہاد کے قریب پہنچی گئی ایک صحابی سے اس نے پوچھا ان کو علم تھا کہ اس کا باپ شہید ہو گیا ہے اس نے جوابا کہا کہ بی بی تمہارے والد شہید ہو گئے ہیں یا والد کی بجائے خاوند کا ذکر ہوگا تفصیل مجھے اس وقت یاد نہیں لیکن تین رشتوں کے متعلق قطعی بات ہے کہ تین