اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 211
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۱۱ خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء اپنے اندر اور اپنے بچوں میں محبت الہی کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں ( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۷ / جولائی ۱۹۹۱ء) خطاب سے قبل جلسہ میں تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور نے فرمایا: تلاوت کے دوران بالکل آواز نہیں بلند کرنی چاہئے۔آپس میں سرگوشیاں بھی نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ قرآن کریم کے واضح حکم کے خلاف بات ہے۔بعض منتظمین سمجھتے ہیں کہ وہ اس حکم سے بالا ہیں۔میرے کان میں بھی آکر باتیں پھونکتے رہے اور مجھے Disturb کرتے رہے۔عادت بنا ئیں کہ جب قرآن کریم کی تلاوت ہورہی ہو اور اس مجلس میں آپ شامل ہوں تو آپ خاموشی کے ساتھ بیٹھیں اور ساری توجہ کلام الہی کی طرف کریں۔جلسہ میں تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا خوش الحانی سے پڑھی گئی نظم پڑھے جانے کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: اتنی اچھی نظم ہے، اتنی نصیحتیں اس میں اچھی ہیں کہ اس لئے میں نے خودان شعروں کا انتخاب کیا تھا تا کہ براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ان تک۔آپ کی نظم خواں ) آواز میں پہنچے تو اثر اور بھی ہوگا“ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چند دن پہلے صدر لجنہ اماءاللہ یو۔کے ایک ملاقات کے لئے تشریف لائیں تو مجھ سے انہوں