اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 178 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 178

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات KA خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء افریقن مسلمانوں کو کہ سعودی عرب سے روپیہ لیتے ہیں اس لئے سعودی عرب کی بات کریں گے۔ہم لیبیا سے روپیہ لیتے ہیں اس لئے لیبیا کی بات کریں گے۔اس عرصے میں عراق، ایران کی لڑائی کے نتیجے میں عرب دنیا ایک اور طرح سے بھی منقسم ہو گئی۔وہ لوگ جو عراق کی تائید کرتے تھے عرب ہونے کے نتیجے میں ان کے مقابل پر ایران ، شیعہ ایران نے ایک الگ پول، ایک الگ مرکز قائم کر لیا اور چونکہ ایران کو معلوم تھا کہ ان سے بہت پہلے اسلام کی خدمت کے نام پر بعض سیاسی تنظیمیں مغربی ملکوں میں عمل کر رہی ہیں اس لئے ایران بھی اس میدان میں کود پڑا اور اب امریکہ میں بھی اور باقی یورپین ممالک میں بھی دراصل مسلمان تنظیمیں ان تین بڑی طاقتوں کی پشت پناہی میں کام کرتی دکھائی دیں گی اور عجیب بات ہے کہ وہاں بھی عقائد کی تفاصیل سے ان لوگوں کو مطلع نہیں کیا جاتا۔صرف ان کو یہ علم ہے کہ رو پید ایران سے آرہا ہے یا لیبیا سے آ رہا ہے یا سعودی عربیہ سے آرہا ہے لیکن ایران کے داخل ہونے کے بعد کچھ عقائد کی بات بھی اب شروع ہو چکی ہے کیونکہ ایران نے اس بار پیش قدمی کی کہ نہ صرف روپیہ خرچ کرنا شروع کیا بلکہ شیعہ ازم کی تبلیغ بھی ساتھ شروع کی۔یہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے احمدیت سے توجہ ہٹ گئی اور اسلام کو سیاسی نظریات کے تابع دیکھا جانے لگا اور زیادہ توجہ اس طرف ہوگئی کہ کون سا ملک یا کون سی تنظیم خدمت اسلام کے لئے زیادہ قیمت دینے پر تیار ہے، زیادہ قیمت دینے کی استطاعت رکھتی ہے۔اس کے مقابل پر جماعت احمدیہ نے جو اسلام ان لوگوں کے سامنے پیش کیا تھا یا اب بھی کر رہی ہے اور ہمیشہ کرتی چلی جائے گی وہ یہ تھا کہ قرآن کریم کے تابع اسلام نام ہے دو قسم کی قربانیوں کا ، جانی قربانی اور مالی قربانی۔قرآن کریم فرماتا ہے: إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: ۱۱۱ ) کہ اسلام اس چیز کا نام ہے کہ خدا تعالیٰ نے تم سے تمہاری جانیں بھی خرید لی ہیں تمہارے اموال بھی خرید لئے ہیں۔اب کچھ بھی تمہارا باقی نہیں رہا۔پس قرآن کریم نے اس مضمون کو مسلسل بار ہا بیان فرمایا اور بارہا اس بات پر زور دیا کہ اسلام نام ہے جانی اور مالی قربانی کا کوئی شخص حقیقت میں سچا مسلمان نہیں ہوسکتا اور خدا سے سچا تعلق قائم نہیں