اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 138
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطاب ۱۳۸ خطاب ۱۳ مئی ۱۹۸۹ء ہوئے۔یہ جہالت ہے جس کے خلاف قرآن کریم نے یہ اعلان فرمایا ہے کہ دیکھو ہم نے مومنوں کو بھائی بھائی بنایا ہے، مومنوں کو بھائی بھائی ہی رکھنا لعلکم ترحمون تاکہ تم پر خدا رحم کرے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وہ شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت جو ایسی باتیں کرے کہ جس کے نتیجے میں مومنوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوں اور بھائی بھائی نہ رہیں وہ خدا تعالیٰ کے رحم سے کاٹا جائے گا۔اگر وہ عورت ہے وہ بھی خدا کے رحم سے کائی جائے گی۔اس سے آپ کو یہ مضمون سمجھ لینا چاہئے کہ بعض دفعہ آپ کی دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔آپ لوگ مجھے بھی لکھتے ہیں کہ ہم تو بہت روئے بہت گریہ وزاری کی۔کئی لوگوں کی ہو بھی جاتی ہیں ہم سے پتہ نہیں خدا کو کیا نکار ہے کہ وہ ہماری دعائیں نہیں سنتا حالانکہ اللہ تو سب کے ساتھ ہے۔اس کے بعض اصول بعض دفعہ توڑے جاتے ہیں اور یہ مضمون تو بہت وسیع ہے۔میں نے خطبات میں اس پر کئی دفعہ روشنی ڈالی ہے لیکن یہ نہ ختم ہونے والا مضمون ہے۔دعا کیوں قبول ہوتی ہے کیوں نہیں ہوتی قبولیت کے لئے کیا طریق ہیں اور کیا ہونے چاہئیں، اس وقت تو میرا یہ مضمون نہیں ہے۔یہ بات میں آپ کو بتا دوں کہ جہاں خدا نے یہ فرمایا ہے کہ یہ کام کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے اگر وہ کام نہیں کریں گی تو اس کا برعکس بھی صادق آئے گا اور جو شخص خدا کی اس بات پر دھیان نہیں دیتا وہ رحم سے کاٹا جائے گا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مضمون کو کھول کر بیان فرمایا ہے مختلف طریق پر مختلف جگہوں پر کہ مَن لا يرحم لَا يُرحم کہ جو رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا ، اس لئے یہ مضمون بڑا وسیع ہے کہ کن باتوں پر آپ خدا کے رحم سے کائی جاسکتی ہیں۔ایک مضمون عورت کے ساتھ خاص تعلق رکھتا ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے وہ جسم کا عضو جس میں بچہ بنتا ہے اس کا نام رحم رکھا جو ر ، ح ہم سے ہے اور خدا تعالیٰ نے اپنی صفت رحمانیت بھی ان تین حرفوں سے بنائی ہے یعنی ر، ح ، م اور اس میں بڑا وسیع مضمون ہے۔آنحضرت نے ایک سمندر بند کر دیا ہے اس کوزے میں۔آپ نے فرمایا کہ یاد رکھو جو رحمی رشتوں کو کاٹتا ہے وہ رحمن خدا سے بھی اپنا تعلق منقطع کر لیتا ہے اس لئے یہ خدا کے رحم کو حاصل کرنے کا مضمون بہت وسیع مضمون ہے، اس کی کنہ کو اس کی حکمت کو سمجھیں تب آپ کو پتہ چلے گا کہ بعض دفعہ کیوں آپ پر رحم نہیں کیا جاتا۔اللہ کسی پر ظلم کرنے والا نہیں اس نے خوب کھول کر ان باتوں کو سمجھا دیا ہے جو بہنیں اپنے رحمی رشتوں کو کاٹنے کی کوشش کرتی ہیں خواہ وہ بطور ساس ایسی کوشش کریں، خواہ وہ بطور بہوا یسی