اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 134
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۳۴ خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء رحمانیت بھی انہی تین حروف سے بنی ہے۔رح۔م۔اور ماں کے رحم کا اور میری رحمانیت کا مادہ ایک ہی ہے۔اس لئے جو کوئی ماں کے رحم کو کاٹے گا یعنی اس کے حقوق ادا نہیں کرے گا وہ میری رحمانیت سے بھی کاٹا جائے گا اور کوئی اس کا مجھ سے تعلق قائم نہیں ہو سکے گا۔اس سے زیادہ عظمت کی تعلیم عورت کے متعلق تصور میں بھی نہیں آسکتی۔خدا تک پہنچانے کی راہ بن گئی۔اس کے پاؤں کے تلے ہمیشہ کیلئے مردوں اور عورتوں کی اس کے بچوں کی جنتیں رکھ دی گئیں۔اس مضمون کو وضاحت سے بیان فرما دیا گیا کہ عورت سے تمہارا آغاز ہوتا ہے جس طرح خدا سے کائنات کا آغاز ہوا ہے۔تم رحم میں اس طرح پل کر اپنے منتھی کو پہنچتے ہو جس طرح خدا کی رحمانیت نے آغاز آفرینش سے ترقی دیتے ہوئے کائنات کو اس بلند و بالا مقام تک پہنچا دیا اور یہ دونوں رشتے ایسے ایک دوسرے سے منسلک ہو چکے ہیں کہ ایک کو کاٹو گے تو دوسرے سے بھی کاٹے جاؤ گے۔پس چونکہ اب وقت نہیں ہے مزید باقی پھر انشاء اللہ تعالیٰ۔اور بھی ابھی اس مضمون کے پہلو باقی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی اور توفیق دی تو پھر انشاء اللہ اکٹھے ہوں گے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔