اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 67
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات المسیح ۶۷ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء وہ تعلیم الہاما جلوہ گر ہوئی ہے قرآن کی روشنی میں، جب تک اُس رنگ میں آپ اسلامی تعلیم کو آج کی دنیا کی عورت کے سامنے پیش نہیں کر سکتیں ، اُس وقت تک دنیا اس تعلیم کے فوائد سے ، اس کے حسن و فتح سے پوری طرح واقف نہیں ہو سکتی اور آپ کے اندر بھی وہ جذ بہ، وہ قوت پیدا نہیں ہوں گے جس کے بغیر دنیا مطمئن نہیں ہوا کرتی۔تو اس لئے یہ مضمون بہت اہم ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ مختلف مواقع پر ، ضروری نہیں کہ آئندہ جلسے کا انتظار کیا جائے، کوئی اور موقع پیدا ہوا تو اس کو وہیں سے شروع کروں گا، جہاں میں چھوڑ رہا ہوں۔آخری بات جو میں نے آپ سے کہنی تھی وہ یہ ہے کہ یہ مضمون تو بعد میں مکمل ہوتا رہے گا، کم سے کم آج اور کل، یہ جلسے کے دو دن تو اپنے رویے سے باہر کی عورتوں کو یہ بتائیں کہ اسلامی تہذیب، خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی کامل تہذیب ہے۔اور ہم اسلامی تہذیب کی پروردہ تم سے کسی طرح پیچھے نہیں ہیں اور جو عام تہذیبی تقاضے تم نے مذہب کے بغیر سیکھ لئے ہیں ہم ایسی نہیں کہ اُن سے غافل ہوں یا اُن سے جاہل ہوں۔اسلام یہ تقاضے چودہ سو سال پہلے ہمیں بتا بھی چکا ہے اور اس پر عمل کرنا بھی سکھا چکا ہے۔چند چھوٹی چھوٹی باتوں میں یہ نمونہ تو اپنا دکھا ئیں لیکن کل سے جو میں دیکھ رہا ہوں، میں نہایت شرمندہ ہوں اور آپ کی طرف سے یورپ کی خواتین سے معذرت کرتا ہوں کہ آپ اس نمونے پر پورا نہیں اُتریں اور اگر یورپ کی خواتین یہ سمجھیں کہ اسلامی تہذیب کے دکھانے کے دانت اور ہیں اور کھانے کے دانت اور ہیں۔ان کی بڑی بڑی باتیں اور ہیں اور ان کا عمل اور ہے، تو کل کے نمونہ کو دیکھ کر وہ یہی سمجھیں گی کہ ہاں اب ہم اس بات کو سوچنے میں حق بجانب ہیں۔جب جلسے میں میری تقریر ہورہی تھی، کسی حد تک اُس وقت عورتوں نے برداشت کیا اور باتیں بند کر دیں۔اگر چہ کلیہ ایسا نہیں ہو سکا اور اس حد تک بعض جگہ باتیں جاری رہیں، وقتاً فوقتاً، کہ سننے والوں کو اُس سے تکلیف پہنچتی تھی اور سننے والوں نے ہی مجھے شکایت کی ہے لیکن یہ تو ایک بالکل معمولی بات ہے اُس کے بعد جو حال ہوا ہے، وہ تو نہایت ہی تکلیف دہ تھا۔دو یا تین دن اگر آپ صبر سے جلسے نہیں سن سکتیں تو یہاں آنے کی کیا ضروت تھی۔میلے ٹھیلے تو اس سے بہت زیادہ شاندار اور دلچسپی کا موجب باہر منائے جار ہے ہیں۔ہر جگہ ، ہر وقت موجود ہیں۔شاپنگ کرنے جانا ہے تو آرنڈیل سینٹر چلی جائیں یا آکسفورڈ سٹریٹ چلی جائیں یا سنڈے مارکیٹس دیکھ لیں۔کل بھی تو سنڈے مارکیٹ آنے والی ہے یا Monday مارکیٹ آجائے گی اس کے بعد۔پھر جلسے کو کیوں آپ آرنڈیل سینٹر بناتی ہیں یا منڈے