اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 701 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 701

حضرت خلیفہ امسح الرابع" کے مستورات سے خطابات 2+1 خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء عزیز ہے جس کو خدا تعالیٰ نے میرے سپر د کر دیا ہے۔وہ دیکھ رہا ہے کہ میں کیونکر شرائط مہمان داری بجالاتا ہوں اور میں ایک خدا کا بندہ ہوں اور یہ بھی ایک خدا کی بندی ہے۔مجھے اس پر کون سی زیادتی ہے۔خون خوار انسان نہیں بننا چاہئے۔بیویوں پر رحم کرنا چاہئے اور ان کو دین سکھلانا چاہئے۔الحکم مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۵، تفسیر حضرت مسیح موعود جلد دوم صفحہ ۲۳۰) حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں: جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔پھر فرماتے ہیں۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۹) اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا د اور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں۔“ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام مزید فرماتے ہیں۔( ملفوظات جلد پنجم ص ۴۵۶) ”اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعا ئیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحه : ۲۳۲) اس کے بعد میں آپ سے اس دعا کے ساتھ اجازت چاہوں گا کہ اللہ کرے آپ سب ان نصیحتوں پر خلوص دل سے عمل کرنے کی توفیق پائیں تا کہ ہمارا احمدی معاشرہ آج روئے زمین پر اللہ کی نظر میں سب سے پسندیدہ اور مقبول معاشرہ قرار پائے۔ہم سب اس کی نظر میں راضية مرضية بندوں میں داخل ہو جا ئیں۔آئیے اب دعا میں شامل ہو جائیں۔اس کے بعد حضور نے ہاتھ اُٹھا کر خاموش اجتماعی دُعا کروائی۔