اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 697
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء میاں بیوی کے حقوق و فرائض مستورات سے حضور کا آخری خطاب عام ) ( خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ، فرموده ۲۷ / جولائی ۲۰۰۲ ء بمقام اسلام آباد برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يتَفَكَّرُونَ (الروم: ۲۲) ترجمہ: اور اس کے نشانات میں سے (یہ بھی) ہے کہ تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے۔تاکہ تم ان کی طرف تسکین ( حاصل کرنے ) کے لئے جاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ہے یقیناً اس میں ایسی قوم کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں بہت سے نشانات ہیں۔شادی کے بعد میاں بیوی کے آپس کے معاملات جس طرح اللہ اور اس کے رسول کی نظر میں ہونے چاہئیں یہ وہ موضوع ہے جس کو میں نے آج کی تقریر کے لئے چنا ہے تا کہ آپ کو یہ بتاؤں کہ وہ کون سی پاکیزہ نصائح ہیں جن کو اختیار کر کے آپ خوشگوار زندگیاں گزار سکتے ہیں اور جن باتوں پر عمل کرنے سے آپ کے گھر جنت نظیر بن سکتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومنوں میں سے ایمان کے لحاظ سے کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور تم میں سے خلق کے لحاظ سے