اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 651 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 651

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۵۱ خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء ایک روایت ابوداؤد سے ابوطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔ابوطفیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام جعرانہ میں دیکھا آپ گوشت تقسیم فرمارہے تھے۔اس دوران ایک عورت آئی یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آگئی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے اپنی چادر بچھا دی اور وہ عورت اس پر بیٹھ گئی۔میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے تو لوگوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ ہیں۔ایک روایت بخاری کتاب الانبیاء سے لی گئی ہے جو حضرت ابو ہریہ کا بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِسْتَوْصُوا بِالنَّاس خَيْراً کہ عورتوں کی بھلائی اور خیر خواہی کا خیال رکھو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پہلی کا سب سے زیادہ کسی حصہ اس کا سب سے اعلیٰ حصہ ہوتا ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر تم اسے اس کے حال پر رہنے دو گے تو وہ ٹیڑھا ہی رہے گا۔پس عورتوں سے نرمی کا سلوک کرو۔اسی قسم کی روایت ایک بائبل میں ملتی ہے جس میں آدم کی پسلی سے پیدا ہونے کا ذکر ہے۔قرآن کریم ایسی کسی روایت کو بیان نہیں کرتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت کی بھی گویا تشریح فرما دی۔عورت کو پہلی سے پیدا کیا گیا سے مراد یہ ہے کہ عورت خدا کے فضل سے اپنے اندر ایک نزاکت کا حسن رکھتی ہے اور پہلی کا سب سے اعلیٰ حصہ وہ ہوتا ہے جو زیادہ مڑا ہوا ہوتا ہے تو بظاہر عورت میں ایک کبھی بھی ہوتی ہے۔ایک نخرہ بھی ہوتا ہے مگر سب سے زیادہ خوبصورتی اس میں اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب وہ اس قسم کے نخروں سے کام لیتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ عورت کا سارا حسن جاتا رہے گا۔حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں ابن ماجہ کتاب النکاح میں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت اس حالت میں فوت ہوئی کہ اس کا خاوند اس سے خوش اور راضی ہے تو وہ جنت میں جائے گی۔ایک روایت مسلم کتاب النکاح میں حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کو اپنی مومنہ بیوی سے نفرت اور بغض نہیں رکھنا چاہئے اگر اس کی ایک بات نا پسند ہے تو دوسری بات پسندیدہ بھی ہوتی ہے۔پس مردوں کو خصوصیت سے یہ نصیحت ہے بعض عورتوں پر بہت ظلم کرتے ہیں۔بعض ان کو شکل کے طعنے دیتے ہیں ان کی بعض اداؤں کے طعنے دیتے ہیں یہ