اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 636
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۳۶ خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء تعمیر مسجد کا سارا خرچ بھی خود ہی برداشت کیا۔۱۹۹۳ء میں پارونگ میں لجنہ نے ایک تین منزلہ شاندار عمارت جماعتی کاموں کے لئے تعمیر کی۔نیز جماعت انڈونیشیا کی ۷۵ سالہ منزل طے کرنے پر لجنہ نے بائیس کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کی مالی قربانی کے علاوہ بیش بہا زیورات کی قربانی بھی پیش کی۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والیوں کو بے انتہا جزا عطا فرمائے۔ماشاء اللہ یہ مالی قربانی میں کسی پہلو سے بھی آپ دنیا کی کسی دوسری جماعت سے پیچھے نہیں ہیں۔ایک اور بات بھی ایسی ہے جس میں آپ سب دنیا پر سبقت لے گئیں ہیں جہاں تک مجھے اطلاع ہے کہیں بھی اس پہلو سے کسی لجنہ نے ایسی قربانی کا مظاہرہ نہیں کیا۔۱۹۸۵ء میں ایک ہزار ممبرات لجنہ نے اپنی آنکھوں کا عطیہ حکومت کے متعلقہ ادارے کو پیش کیا۔اللہ تعالیٰ ان کونور آخرت سے منور فرمائے۔دنیا کی آنکھ انہوں نے دنیا ہی میں خدمت کے لئے پیش کر دی۔اللہ تعالیٰ بہترین جزا عطا فرمائے۔اس طرح زلازل سے نقصان کے خدمت خلق کے متعلق امور ہیں۔مختلف زلزلے بڑے بڑے انڈو نیشیا میں آتے رہتے ہیں۔ان سے جب بھی بڑا نقصان پہنچا ہے لجنہ اماءاللہ نے بڑھ چڑھ کر مصیبت زدگان کے لئے مالی قربانی کی ہے۔ایک اور بڑی خدمت کا کام یہ ہے کہ صاف پانی مہیا کرنے کے لئے جو سکیم چل رہی ہے یہاں اس میں ایک احمدی خاتون نے اکیلے ہی اتنی رقم مہیا کی جس سے تین سو خاندانوں کی ضرورت پوری ہوتی رہے گی۔کسی بھی جانی قربانی میں لجنہ دنیا کی کسی اور لجنہ سے پیچھے نہیں۔عطیہ خون دینے میں بھی لجنہ نے اتنا نمایاں حصہ لیا ہے کہ یونیسف (UNISEF) کی طرف سے نمایاں خدمت کا اعزاز دیا گیا۔ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ خاتون اول نے جو انڈونیشیا کی خاتون اول ہیں انہوں نے اپنے محل میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں آنکھوں کے عطیہ کے سلسلہ میں ملک بھر سے۲۴ خواتین کا بطور خاص انتخاب کیا۔سارے ملک سے جو ۲۴ خواتین منتخب کی گئیں ان میں سے ۱۵ اللہ کے فضل سے احمدی خواتین تھیں۔یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو حیرت انگیز ہے اور اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے۔بار ہا یہ ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے اس سے پہلے میں نے آپ کے ساتھ پریذیڈنٹ صاحب کی خدمت میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ بدقسمتی سے آج کل Drug Addiction کا بہت رواج ہو رہا ہے اتنا زیادہ ہے کہ بعض دفعہ میرے دل کو سخت تکلیف پہنچتی ہے کہ بعض احمدی بچے اور بچیاں بھی Drug