اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 635
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۳۵ خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء لجنہ انڈونیشیا کو قیمتی نصائح (جلسہ سالانہ مستورات انڈونیشیا سے خطاب فرمودہ یکم جولائی ۲۰۰۰ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اس نے مجھے آج یہ تو فیق عطا فرمائی ہے کہ میں انڈونیشیا کی لجنہ کو براہ راست یہاں سے خطاب کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ سب شامل ہونے والی خواتین پر رحمتیں فرمائے۔خیریت سے آئیں، خیریت سے واپس جائیں، اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کی حفاظت فرمائے اور کوئی بھی تکلیف دہ خبر ہمیں ان کی واپسی کے بارے میں نہ پہنچے۔میں بار ہا یہ نصیحت کر چکا ہوں کہ جو ڈرائیو کرنے والے ہیں وہ احتیاط سے ڈرائیوکریں۔نیند کی ضرورت پڑے تو رستے میں ٹھہر جائیں۔ہر پہلو سے احتیاط کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ خیر وعافیت سے واپس اپنے گھروں کو پہنچیں۔آج کے خطاب کے لئے مختلف موضوعات میں نے چنے ہیں اور ان کے متعلق عموماً مجھے امیر صاحب کی طرف سے بھی اور لجنہ اماءاللہ کی صدر کی طرف سے بھی مشورہ دیا گیا تھا۔میں نے خلاصہ بعض باتیں آپ کے سامنے رکھنی ہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ماشاء اللہ چشم بد دور جماعت احمدیہ انڈونیشیا کی خواتین مالی قربانی میں بہت آگے ہیں۔اتنی آگے ہیں کہ بعض دفعہ تو حیرت ہوتی ہے دیکھ کر اور سب دنیا کی لجنات کے لئے ماشاء اللہ ایک اعلیٰ نمونہ ہیں۔صرف چند امور میں نے چنے ہیں ورنہ تفصیل میں جاؤں تو بہت لمبی ہو جائے گی۔۱۹۸۵ء میں لجنہ بانڈ ونگ نے لجنہ سے زیور ا کٹھا کر کے ایک گھر خریدا جو ہوٹل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔۱۹۷۸ء میں ایک ممبر لجنہ نے اکیلے ہی ایک پلاٹ خرید کر مسجد کے لئے وقف کیا اور