اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 560
۵۶۰ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات عقلوں کے مطابق بات کریں اور اگر وہ بات آپ کو نہیں کرنی آتی تو اس زمانے میں جماعت احمدیہ کی طرف سے اتنا لٹریچر ہے، اتنی وڈیوز ہیں، اتنی کیسٹیں ہیں کہ دنیا کے اکثر سوالات کے جوابات خواہ وہ کسی پہلو سے کئے گئے ہوں سائنس کی رو سے، فلسفے کی رو سے یا اقتصادیات کی رو سے، کسی پہلو سے بھی کئے گئے ہوں ان کے جواب قرآن کریم میں موجود ہیں اور میں دے چکا ہوں۔بار بار دے چکا ہوں ان کے تمام پہلوؤں کو بیان کر چکا ہوں تو کیوں نہیں آپ لوگ وہ کیسٹیں اپنے گھروں میں رکھتیں مگر پہلے خود تو سنیں ان ٹیسٹس کو سن کو غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعتا دل کی تسلی والے جواب موجود ہیں جب آپ کو یقین ہو جائے گا کہ جواب موجود ہیں پھر آپ میں تبلیغ کا ولولہ بھی پیدا ہوگا اس کے بغیر اپنی طرف سے کوشش کریں گی کسی کو پیغام پہنچانے کی وہ آپ کی باتوں کو سن کر مطمئن نہیں ہوگا اور آپ کا دل بھی اکھڑ جائے گا اس لئے جو بات میں سمجھا رہا ہوں جس طرح میں سمجھا رہا ہوں اس کو سمجھیں۔آپ پہلے خود اپنی تربیت کے لئے ان آڈیو اور وڈیو ٹیسٹس کو سننا شروع کریں جن میں اس دور کے تبلیغی مسائل ہیں عیسائیوں ، دہریوں ، یہودیوں ،مسلمانوں جو احمدی نہیں ہیں ان سب کو تبلیغ کرنے کے لئے کیا کیا ضرورتیں ہیں، کیا کیا مسائل ہیں جن کا آپ کو علم ہونا چا ہے۔اگر ان مسائل کا آپ کو علم ہوگا تو آپ کے دل میں ایک ولولہ پیدا ہوگا ایک جوش پیدا ہوگا کہ آپ دوسروں کو بھی یہ مسائل بتائیں اور سمجھا ئیں۔پس تبلیغ کے میدان میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی ایک کمیٹی بیٹھ جانی چاہئے جو جائزہ لے گھر گھر کا۔ہرگھر میں تبلیغی کیشیں ہونی چاہئیں اور یہ جائزہ لینا چاہئے کہ وہ ان ٹیسٹس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں کہ نہیں۔اگر وہ فائدہ اٹھا چکے ہیں تو پھر ان کو روکیں بھی تو انہوں نے ضرور آگے تبلیغ کرنی ہے کیونکہ جن کو خود سمجھ آجائے بات کی وہ آگے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر اس معاشرے سے آپ نے ڈر کر زندگی گزاری اور یہ سوچا کہ اس مصیبت میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے اچھے تعلقات ہیں بس اسی طرح رہنے دو تو آپ ہزار سال بھی یہاں رہیں گی تو اسلام کا پیغام نہیں پہنچاسکیں گی۔مردوں نے جو کام نہیں کیا عورتیں کر کے دکھا ئیں۔بعض اوقات ایسے ہوتے ہیں جب مردوں کی بجائے عورتوں کو بلانا پڑتا ہے اور اسلام کی جنگوں میں بھی ایسے واقعات کے زمانے گزرے ہیں جب مردوں کے پاؤں اکھڑے ہیں تو عورتیں آگے بڑھی ہیں بعض عورتوں نے اپنے خیموں کے ڈنڈے اکھیڑ لئے اور اپنے بھاگتے ہوئے مردوں کو جھپٹیں کہ تم ہوتے کون ہوا سلام کی خاطر جہاد ہورہا ہے اور تم پیٹھ دکھاؤ تم نے ہمارے ناک بھی کاٹ دیئے۔چنانچہ عورتوں کے