اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 524
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۲۴ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء کے علاوہ ایک ہومیو پیتھک ٹیم ہے۔یہ سارا آغا ز ہر چیز کا ، یہاں لنڈن سے ہوا ہے۔ہومیو پیتھک میں بہت سی خواتین نے جو مجھ سے سمجھ کر کام کو آگے بڑھایا ہے ان میں دو خواتین ہیں جن کا غیر معمولی طور پر ذکر ضروری ہے۔ایک فرحت Walker اور ایک نعیمہ کھوکھر۔فرحت وا کر نے میرے لیکچرز کوتحریر کی شکل دی۔اگر چہ تحریر کی صورت میں تھے تو سہی مگر زبانی تقریر کی اور بات ہوتی ہے اور ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کی اور بات ہوتی ہے۔ان کو میں نے سمجھایا کہ کس طرح بعض آگے پیچھے فقروں کو پھر آگے پیچھے کریں اور تحریر کی شکل دیں اور اس معاملہ میں فرحت واکر کوخدا تعالیٰ نے ایک غیر معمولی سلیقہ عطا فرمایا ہے۔پہلے میں بہت سی خواتین کو آزما چکا تھا، ان کو سمجھا چکا تھا جو نتیجہ نکلتا تھا، وہ اچھا نہیں لگتا تھا۔فرحت واکر نے جو سمجھا اسی طرح اس کو تحریر میں ڈھالا اور اب جونئی کتاب شائع ہوئی ہے، اس میں ان کی محنت کا بہت دخل ہے۔پھر بہت سے ایسی دوا ئیں تھیں جن کے متعلق ابتدائی تعارف میں نے ضروری نہیں سمجھا تھا۔اس سلسلے میں انہوں نے مجھے توجہ دلائی۔چنانچہ بعض کتابوں سے ان دواؤں کے نام اور ان کے جو سائنسی نام ہیں، وہ شامل کئے گئے اور مختصر سا تعارف شامل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں میں اور بھی بعضوں کو آزما چکا تھا مگر وہ ناکام رہے ) نعیمہ کھوکھر نے بالآخر مجھ سے بات سمجھ کر وہ نمونے مجھے پیش کرنے شروع کئے کہ Index ہم اس طرح بنائیں اور بسا اوقات آپ یہ بھی دیکھ لیں کہ اس میں میرا بھی کافی وقت لگتا ہے۔ایک چیز کو بعض دفعہ چھ چھ دفعہ میں نے نعیمہ کو سمجھایا کہ نعیمہ یوں کرنا ہے یوں نہیں کرنا۔بس جی اب مجھے سمجھ آگئی۔‘ میں نے کہا سمجھ تو آگئی ہوگی مگر مجھے لا کر دکھانا۔لا کر دکھایا بالکل کچھ اور۔میں نے کہا یہ سمجھ آئی تھی ؟ اچھا اچھا اب مجھے دوبارہ بتائیں۔دوبارہ بتایا۔شکر ہے، اب مجھے سمجھ آئی۔میں نے کہا کل پھر لا کر کام دکھانا۔دوبارہ کام دکھایا تو با کل کچھ اور۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں یہ خوبی ہے کہ چھٹی یا ساتویں دفعہ سمجھ جاتی ہیں مگر جب سمجھ جائیں پھر بہت اچھا کام کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے موتیوں کی طرح سجا ہوا خط عطا کیا ہے۔خوبصورت تحریر ہے اور محنت کا سلیقہ ہے۔ساری بات سمجھنے کے بعد بالآخر پھر اسی طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ نے فضل سے اس کتاب کو ڈھالا ہے یہ اب شائع ہو چکی ہے۔کہاں ہے آپ کے پاس ہے کہیں؟ کتاب؟ وہ منگوائیں نا۔اس کتاب سے آپ کو گھر گھر میں اب ہومیو پیتھک آسان ہو جائے گی اب میں فائزہ ،شو کی اور مونا، طوبیٰ کو بتا رہا ہوں کہ خدا کے لئے ، اس کو پڑھو اور اس میں ہر بیماری کے متعلق یعنی ہر معروف