اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 494 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 494

حضرت خلیفہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۹۴ خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء تعلق ہے اور اسے آپ سمجھیں تو پھر اس کی اہمیت دل میں ظاہر ہوگی اور جب اہمیت دل میں بیٹھے گی تو پھر ایسے طریقے اختیار کئے جاسکتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی محبت کی طرف قدم آگے بڑھیں گے۔پس اس بات کو یقین کرلیں کہ مرنے کے بعد ہماری ساری محبتیں ، ہماری ساری چاہتیں اس دنیا میں پیچھے رہ جائیں گی اور دنیا کی زندگی دن بدن جھوٹی دکھائی دینے لگے گی۔اتنی تھوڑی دکھائی دینے لگے گی کہ وہ ایک لمحے میں گزرگئی اور جدھر جانا ہے وہ وہی غیب ہے جس کی آپ نے پروا نہیں کی تھی۔لیکن بالآخر ادھر ضرور جانا ہے اس سے کیسا تعلق قائم ہے؟ یہ بات ہے جو آپ کی جنت بنائے گی وہ یہی بات ہے جو آپ کی جہنم بنائے گی۔اگر اس دنیا میں اللہ تعالیٰ سے قرب کے احساس سے لذت حاصل ہوئی اس کے قرب کے احساس سے لطف آیا تو مرنے کے بعد یہ لطف بڑھ جائیں گے۔اگر اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ گھبراہٹ ہوئی کہ چلو یہ نام جلدی گزرے تو ہم دوسری باتوں میں مصروف ہو جائیں اور یاد محض فرضی یاد ہے، حقیقت سے تعلق نہیں رکھتی۔تو پھر مرنے کے بعد جس ہستی کی طرف آپ جائیں گی وہ آپ کی محبوب ہستی نہیں ہے۔اور اصل لذت جو ہے وہ محبوب کے ملنے کی لذت ہے۔جنت اسی کا دوسرا نام ہے کئی دفعہ آپ لوگ یہ غور کریں تو آپ یہ سوچ کر حیران ہوں گے کہ جو دنیا کی لذتیں ہیں ان سے بہت بڑھ کر محبوب کے قرب کی لذت ہے۔ہر دوسری لذت اس پر فدا ہو جاتی ہے۔مجنوں نے اگر دنیا حج کر دی۔سب کچھ قربان کر کے اپنے آرام کو قربان کیا۔اپنی جائیداد چھوڑی اپنے وطن سے بے وطن ہوا۔صحرائی زندگی بسر کی تو محض لیلی کے محمل کی تلاش میں کہ لیلی کا قافلہ یہاں سے کبھی گزرے گا تو میں بھی دیکھ لوں گا۔ایک فرضی بات ہے مگر اتنی بھی فرضی نہیں کہ دنیا میں ہوتی ہی نہ ہو۔مجنوں کی کہانی تو فرضی ہے مگر یہ بات فرضی نہیں ہے کہ انسان واقعہ اپنے محبوب کی خاطر دنیا کے ہر آرام کو قربان کر دیا کرتا ہے اصل جنت قرب الہی کی جنت ہے۔اگر یہ دنیا میں نصیب ہو جائے تو آخرت میں ضرور نصیب ہوگی۔اگر اس دنیا میں آپ اس سے غافل رہیں گی تو آپ کی آخرت خالی ہوگی۔بلکہ قرب الہی آپ کو سزا دے گا۔آپ کے لئے مصیبت پڑ جائے گی۔آپ نے دیکھا نہیں کہ کوئی پیارا شخص اٹھ کر چلا جائے اور ایسا شخص آ جائے جس سے آپ کو الرجی ہو تو کتنی مصیبت پڑتی ہے۔چند منٹ بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی دفعہ کوئی اچھی مجلس لگی ہو، پیاری پیاری باتیں ہورہی ہوں۔اچانک