اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 481
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۴۸۱ خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء محبت الہی کے ذریعہ تربیت (جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲۴ اگست ۱۹۹۶ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا تُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا اِذْيَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا b ( سورة البقرة: ۱۶۶ ) وَانَّ اللهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ اس آیت کریمہ کا ترجمہ جوابھی میں نے تلاوت کی ہے یہ ہے: لوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ کے سوا اس کا ہمسر بنا لیتے ہیں۔تُحِبُّونَهُمْ كَحُبِ اللهِ وہ ان سے محبت کرتے ہیں جیسا اللہ سے محبت کی جانی چاہئیے۔وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔وَلَوْ يَرَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوا وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا اگر وہ دیکھ لیتے کیوں نہیں وہ دیکھتے جانتے یا سمجھتے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا کہ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو ان پر یہ حقیقت کھل جائے گی۔اَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا کہ قوت تمام تر اللہ کی ہے۔اس کا حال میں بھی یہ ترجمہ ممکن ہے کیوں وہ لوگ جو عذاب کو دیکھتے ہیں عذاب کو دیکھنے کے وقت کیوں یہ سمجھتے نہیں کہ تمام طاقت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔وانَّ اللهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ اور اللہ تعالیٰ عذاب دینے میں بہت سخت ہے۔گزشتہ جلسہ سالانہ یو۔کے پر جو میں نے عورتوں کے جلسہ میں یعنی خواتین کے جلسے میں تقریر کی تھی اس میں خطاب ” محبت الہی تھا اور اس سے پہلے یہی مضمون کینیڈا کے جلسے سے شروع ہو کر