اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 445
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۴۴۵ خطاب ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء ( بخاری کتاب الادب باب اذالم تستهی فاصنع ماشئت ) جس کا مطلب یہ ہے کہ اکثر گناہوں کا ارتکاب بے حیائی کے نتیجے میں ہوتا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس پہلو پر انسان بہت کم نظر کرتا ہے کہ ہر گناہ کا آغاز بے حیائی سے ہوتا ہے اور حیاء تو ڑ کر گناہ کرنا پڑتا ہے۔پہلی دفعہ اگر کوئی بچہ چوری کرے تو چوری سے بھی اس کو حیاء آتی ہے، اگر کوئی پہلی بار جھوٹ بولے تو جھوٹ سے بھی اس کو حیاء آتی ہے، بدتمیزی کرے اور اگر پہلی بار بالا رادہ بد تمیزی کرتا ہے تو لازماً اس کو اس بد تمیزی سے بھی حیاء آئے گی۔پس حیاء ہر گناہ کے رستے کی ایک روک ہے اور بے حیائی ہر گناہ کے لئے دروازے کھولتی ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ انبیاء جو بہت حکیمانہ کلام کیا کرتے تھے ان کے پر حکمت کلام کا یہ ایک نمونہ ہے کہ وہ کہا کرتے تھے۔إِذْلَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعُ مَاشِتُتَ جب تم میں حیاء ہی باقی نہیں رہی تو پھر جو چاہے کرتا پھر۔فارسی میں بھی ایک محاورہ ہے جو غالباً اسی انبیاء کے حکیمانہ قول سے لیا گیا ہے۔”بے حیاء باش ہر چہ خواہی کن“ بے حیاء ہو جالبس یہ شرط ہے پھر جو چاہے کرتا پھر ، پھر کوئی فرق نہیں پڑتا۔تو یہ پر دے کی روح ہے اور پردے ہی کی نہیں ہر عصمت کی روح ہے اور یہ وہ روح ہے جو عورتوں سے خاص نہیں ہے بلکہ مردوں اور عورتوں دونوں سے خاص ہے اس لئے حیاء کی حفاظت کریں اور اپنے بچوں میں بھی حیاء کو قائم کریں۔حیاء سے مراد صرف مردوں،عورتوں کے تعلقات کی حیا نہیں ہے۔حیافی ذاتہ ایک خلق ہے جو ہر گناہ کے مقابل پر ایک پردہ ہے۔پس وہ عورتیں جو معلوم کرنا چاہتی ہیں کہ اسلامی پردہ کیا ہے؟ میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلامی پردہ حیا ہے۔اگر آپ اپنی حیاء کی حفاظت کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا کے فرشتے آپ کی ہر قسم کی خرابیوں اور گناہوں سے حفاظت کریں گے کیونکہ حیاء کے پردے سے بہتر اور کوئی پردہ نہیں۔پس اپنے بچوں کو بھی حیادار بنائیں۔حیا کا مردانگی سے ایک تعلق ہے اور ایک تعلق نہیں بھی ہے۔حیا سے یہ مراد ہر گز نہیں کہ نیک کاموں سے انسان حیا کرے یا بہادری کے کاموں سے انسان حیاء کرے۔وہ مواقع جہاں جان دینے کی باتیں ہو رہی ہوں وہاں حیا بے حیائی ہے اور شرم کا مقام ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ وہ وہاں حیا کا مضمون بالکل الٹ جاتا ہے کیونکہ ایسا شخص جہاں مرد جان دینے کے لئے آگے بڑھ رہے ہوں اور وہ پیچھے ہٹ رہا ہو یا اس کو مانع نہیں ہوا کرتی بلکہ بہت ہی بڑا بے