اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 296
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۲۹۶ خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء اپنے بچوں میں سے جو سب سے پیار لگتا تھا وہی خدمت دین کے لئے پیش کر دیا تھا۔ایک خاتون نے لندن سے انہوں نے اپنے نکاح کی ایک نشانی رکھ کر باقی سب کچھ خدا کی راہ میں پیش کر دیا۔لندن ہی سے ایک اور خاتون نے لکھا آج جب میں نے آپ کا خطبہ سنا تو میری نظر ایک دم میرے ہاتھ کی چوڑیوں اور باقی زیور پر پڑی۔میں نے گھر آ کر اتار دیں اور کہا عید سے پہلے یہ چیزیں اسلام کے لئے دے دوں اور عید پر کچھ نہ پہنوں حضور یہ آپ قبول فرمائیں۔میرا خدا میرے لئے کافی ہے۔ایک واقف زندگی کی غریب بیٹی نے لکھا۔سیدی ! میرے پاس ایک انگوٹھی اور کانٹا زیور تھا میں نے کانٹا سلسلہ احمدیہ کو پیش کر دیا ہے۔حضور جہاں چاہیں خرچ کریں۔میں بہت غریب اور تنگ حال خادمہ ہوں مگر جب میرے باپ نے خدا کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دی تو میرا بھی تو حق تھا کہ میں کچھ قربانی پیش کرتی۔ایک جرمن خاتون نے لکھا کہ میں نے جب احمدی عورتوں کا جذ بہ قربانی دیکھا ہے تو میرے دل میں بھی ایک لگن لگ گئی ہے کہ میں کچھ پیش کروں لیکن اتفاق سے اس وقت میرے پاس کوئی نقدی، کوئی چیز پیش کرنے کے لئے نہیں ہے اس لئے میں اپنا ایک پیارا بیٹا خدمت دین کے لئے پیش کرتی ہوں۔جس طرح چاہیں اس سے کام لیں جو چاہیں سلوک کریں میری طرف سے اب آپ کا ہو چکا ہے۔دعوت الی اللہ کی جب میں نے تحریک کی ہے تو اس میں بھی احمدی خواتین نے بفضلہ تعالیٰ بھر پور حصہ لیا ہے۔بھر پور حصہ سے یہ مراد نہیں ہے کہ جس طرح چندہ میں کثرت سے احمدی شامل ہوئی ہیں اس طرح کثرت سے احمدی خواتین نے تبلیغ کی ہو۔یہ پہلوا بھی باقی ہے۔لیکن بعض احمدی خواتین نے جس شان کے ساتھ لبیک کہی اور جس طرح دل لگا کر اور جان ڈال کر تبلیغ کی کوشش کی ہے اس کے بہت اچھے اچھے پھل بھی اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے۔میں چند نمونے آپ کے سامنے اس وقت پیش کرتا ہوں باقی مضمون تو انشاء اللہ آئندہ جاری رہے گا۔اس غرض سے تا کہ آپ کو احساس ہو کہ یہ وہ میدان ہے قربانی کا جس میں ابھی آپ پیچھے ہیں اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ احمدی خواتین جنہوں نے اتنا شاندار ماضی جگمگا تا ہوا ماضی اپنے پیچھے چھوڑا ہے وہ کسی ایک تحریک میں بھی پیچھے رہ جائیں۔پس دعوت الی اللہ کے کام کی طرف بھی آپ کو بھر پور توجہ دینی چاہئے اور یہ وہ خدمت ہے جس کے نتیجے میں رہتی نسلوں تک ہمیشہ ہمیش کے لئے