اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 283 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 283

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۲۸۳ خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء احمدی خواتین کی مالی قربانیاں اور تبلیغی مساعی جلسہ سالانہ مستورات جرمنی فرموده ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس دفعہ جلسہ پر آنے سے کچھ عرصہ پہلے جرمنی سے ایک دوست کا خط ملا کہ جلسہ سالانہ یو۔کے میں جو آپ نے مضمون شروع کئے ہوئے ہیں خصوصاً عورتوں کے متعلق،ان کی اسلام کی خدمات کی شاندار مثالیں جو بیان کی جارہی ہیں۔اگر اس مضمون کو جرمنی کے جلسے میں جاری رکھیں تو چند سال انتظار کرنے کی بجائے ایک دو سال میں ہی یہ مضمون کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا اور جرمنی کا جلسہ بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اس لئے اس کا بھی حق ہے کہ اس قسم کے مستقل مضامین میں یہاں بھی بیان کئے جائیں۔اسی طرح انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ جلسہ سالانہ کی دوسرے دن کی تقریر میں بہت سے آپ کے نوٹس باقی رہ جاتے ہیں جن کو آپ پڑھ کر سنا نہیں سکتے۔اور بہت سی ایسی قیمتی باتیں ہیں جو ہمارے علم میں نہیں آسکتیں تو وہ بچا ہوا مواد بھی یہاں جرمنی کے جلسہ کے آخری دن کی تقریر میں یہاں بیان کر دیا کریں تو جلسہ یو کے کے تسلسل میں پوری تقریر مکمل ہو جائے گی۔تو ان دونوں مشوروں کو میں نے قبول کر لیا۔اور آج میں احمدی خواتین کی عظیم الشان قربانیوں سے متعلق اسی مضمون کو دوسرا حصہ آپ کے سامنے پیش کروں گا جو جلسہ سالانہ یو۔کے میں شروع کیا ہوا ہے۔احمدی خواتین کے متعلق مغرب کی خواتین پتہ نہیں کیا بجھتی ہیں کہ کن گھروں میں بند ہیں۔کس قسم کی زندگی گزار رہی ہیں۔دنیا کی لذتوں سے نا آشنا کوئی مثبت قوم کی خدمت سے بے نیاز اور بس گھر کی روٹی پکائی اور بچے پیدا کئے اور اسی طرح بیچاریوں نے زندگی بسر کر کے اپنی عمر گنوا دی۔یہ بالکل جھوٹا اور غلط تصور ہے۔میں نے جیسا کہ جلسہ یو۔کے میں یہ بات پیش کی تھی ایک کھلا چیلنج ہے