اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 209 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 209

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۰۹ خطاب ۲۸ ؍ جولائی ۱۹۹۰ء پس آپ نے اگر دنیا کو امن عطا کرنا ہے تو احمدی خواتین کا فرض ہے خواہ وہ مشرق میں بسنے والی ہوں یا مغرب میں بسنے والی ہوں اپنے گھروں کو اسلامی گھروں کا ماڈل بنا ئیں تا کہ باہر سے آنے والے جب ان کو دیکھیں تو ان کو پتا لگے کہ انھوں نے کیا حاصل کیا ہے اور تمام دنیا میں وہ ایسے پاک نمونے پیش کریں جس کے نتیجے میں بنی نوع انسان دوبارہ گھر کی کھوئی ہوئی جنت کو حاصل کریں وہ جنت جس کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے آدم کی ابتدائی تاریخ میں، اس کا میں سمجھتا ہوں کہ گھر کی جنت سے بڑا گہرا تعلق ہے۔چنانچہ بائبل نے جو سزائیں تجویز کی ہیں اگر چہ قرآن کریم نے ان کا ذکر نہیں فرمایا لیکن ان سزاؤں کا گھروں سے ضرور تعلق ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آج کا بہت ہی اہم پیغام یہی ہے کہ آپ گھروں کی تعمیر نو کی کوشش کریں اپنے گھروں کو جنت نشان بنائیں اپنے تعلقات میں انکسار اور محبت پیدا کریں۔ہر اس بات سے احتراز کریں جس کے نتیجے میں رشتے ٹوٹتے ہوں اور نفرتیں پیدا ہوتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج دنیا کو سب سے زیادہ گھر کی ضرورت ہے اس کو یا درکھیں اور یہ گھر اگر احمدیوں نے دنیا کو مہیا نہ کئے تو دنیا کا کوئی معاشرہ بنی نوع انسان کو گھر مہیا نہیں کر سکتا اللہ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین