امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 301 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 301

قطع نظر اس کے کہ یہ امر مقدمہ کے بنیادی مباحث سے غیر متعلق تھا اس معاملے پر کوئی رائے زنی کرنے سے پہلے اُمت مسلمہ میں ظاہر ہونے والے امام مہدی اور مسیح کے مقام کا تعین قرآن و حدیث کی روشنی میں ضروری تھا۔کیونکہ مرزا صاحب کے مخالفین کو اس بات کا تو یقیناً اختیار ہے کہ وہ مرزا صاحب کو دعویٰ میں سچا نہ جانیں اور ان کو امام مہدی یا مسیح تسلیم نہ کریں مگر امام مہدی یا مسیح جب بھی وہ ظاہر ہوں تو ان کا مقام قرآن وحدیث سے ہی متعین کیا جائے گا اور جب ہم اس خیال سے اسلامی لٹریچر پر نظر دوڑاتے ہیں تو حضرت امام جعفر صادق کا یہ ارشاد ملتا ہے کہ امام مہدی آ کر کہے گا۔” يا معشر الخلائق الاومن ارادان ينظر الى ابراهيم واسماعيل فها انا ذا ابراهيم واسماعيل ومن اراد ان ينظر الى موسى ويوشع فها انا ذا موسى ويوشع الاومن ارادان ينظر الى عيسى وشمعون فها انا ذا عيسى وشمعون الاومن ارادان ينظر الى محمد وامير المومنين صلوات الله عليه فها انا ذا محمد صلى الله عليه واله وسلم وامير المومنين الأومن ارادان ينظر الى الحسن والحسين فها انا ذا الحسن والحسين ومن ارادان ينظر الى الائمة من ولد الحسين فها انا ذا الائمة (بحار الانوار جلد13صفحه 202) اے تمام لوگو! سن لو جو ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھنا چاہے تو یا درکھے کہ وہ ابراہیم اور اسمعیل میں ہوں اور جو موسیٰ اور یوشع کو دیکھنا چاہے تو وہ موسیٰ اور یوشع میں ہوں اور جو عیسی اور شمعون کو دیکھنا چاہے تو وہ عیسٰی اور شمعون میں ہوں اور جو محمد اور امیر المومنین کو دیکھنا چاہے تو وہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیر المومنین میں ہوں اور جوحسن اور حسین کو دیکھنا چاہے تو وہ حسن اور حسین میں ہوں اور جو نسل حسین میں ہونے والے ائمہ کو دیکھنا چاہے تو وہ ائمہ میں 301