امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 299 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 299

دائرے سے خارج کیا جا رہا ہے۔دائرہ اسلام سے کوئی کسی کو خارج نہیں کرسکتا۔جیسا کہ فقہ کہ مشہور کتاب ” معین الحکام ، صفحہ 202 میں لکھا ہے کہ کلمہ کے انکار کے علاوہ کوئی چیز کسی کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کرتی۔جماعت احمدیہ نے بھی جب کافر کا لفظ استعمال کیا تو وہ دون الایمان کفر کے معنوں میں استعمال کیا۔جیسا کہ حضرت مرزا صاحب نے لیکچر لدھیانہ کے صفحہ 47 پر فرمایا:۔نہیں اس وقت مسلمان اسلمنا میں تو بیشک داخل ہیں مگر امنا کی ذیل میں جماعت احمد یہ کلمہ گو ہے اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور دیگر تمام ضروریات دین پر کامل ایمان رکھتی ہے جہاں تک تاریخی واقعہ کا تعلق ہے جماعت احمد یہ خود کسی کلمہ گوگو کا فرنہیں ٹھہراتی جیسا کہ مرزا صاحب نے حقیقت الوحی کے صفحہ 120 پر لکھا:۔کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کا فر ٹھہرایا تھا اگر کوئی ایسا کاغذ یا اشتہار یا رسالہ ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتویٰ کفر سے پہلے شائع ہوا ہے جس میں ہم نے مخالف مسلمانوں کو کا فرٹھہرایا ہو تو وہ پیش کریں۔ورنہ خود سوچ لیں کہ یہ کس قدر خیانت ہے کہ کافر تو ٹھہر اومیں آپ اور پھر ہم پر یہ الزام لگاویں کہ گویا ہم نے تمام مسلمانوں کو کا فرٹھہرایا ہے“۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے:۔ايـمـارجـل مسـلـم كفر رجلاً مسلماً فان كان كافراً والاكان 299