نزولِ مسیح — Page 7
ابن مریم کے نزول کی پیشگوئی میں قرائن احباب کرام ۱ حدیثوں میں ابن مریم کے نزول کی جو پیشگوئی ہے اس میں استعارہ کے لئے دونوں قسم کے قرائن موجود ہیں جو اس پیشگوئی کے استعارہ پر مشتمل ہونے کے لئے قطعی دلیل میں چنانچہ رسول کریم میں یہ فرماتے ہیں:۔كيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ نیز فرماتے ہیں:۔" (صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی ابن مریم) (٢) كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ فَاتَكُمْ مِنْكُمْ (صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسی ابن مریم یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امت کو فرماتے ہیں تم کیسے ہو گے جب " ابن مریم " تم میں نازل ہو گا اور وہ تم میں سے تمہارا امام ہو گا۔اس جگہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ یا فَاقَكُمْ مِنْكُمْ (تم میں سے تمہارا امام ہو گا) اس بات کے لئے لفظی قرینہ ہیں کہ پیشگوئی میں " ابن "مریم" سے مراد اسرائیلی مسیح ابن مریم نہیں ہیں۔بلکہ یہ مسیح موعود امت محمدیہ کا ہی ایک فرد ہے جو ابن مریم اسرائیلی کے رنگ میں رنگین اور اس کا مثیل ہونے والا تھا اس کے علاوہ قرینہ حالیہ بھی اس جگہ موجود ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طبیعی وفات پا جانے کے متعلق قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کے دلائل ہیں کیونکہ وفات یافتہ کا اصان نزول محال ہے جیسا کہ میں آگے چل کر بیان کروں گا۔