نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 97 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 97

اور ایک ہی کتا ب ہے جس نے سچی پاکیزگی اور تقویٰ کی تعلیم دنیا کو دی۔سنو اور غور کرو! ۱۔(بنی اسرائیل :۳۳) زنا کے قریب بھی مت جاؤ وہ بہت بُرا اور بے حیائی کاکام ہے اور بُری راہ ہے۔۲۔(المائدۃ :۹۱) شراب اور جُوا اور بت اور قرعہ کے تیر پلید شیطانی کام ہیں ان سب سے بچو تاکہ تم فلاح پاؤ۔۳۔(المائدۃ :۳۴) سزا ان کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور زمین میں بگاڑ پیدا کرنے کے لئے ریشہ دوانیاں کرتے ہیں یہ ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا صلیب دئیے جائیں اس خلاف ورزی یا مخالف سمتوں سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے جائیں یا ملک سے نکالے جائیں یہ سزا اس لئے ہے کہ دنیا میں انہیں رسوائی ہواور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔۴۔(المائدۃ :۳۹) چور مرد اور چور عورت کے ہاتھ کاٹ دو یہ بدلہ ہے ان کے کسب کا اور عبرت کا موجب ہے اللہ کی طرف سے۔۵۔(بنی اسرائیل :۳۴)کسی جی کو قتل مت کرو۔جی کی اللہ نے عزت رکھی ہے ہاں مناسب وقت پر سزا یا قتل کر سکتے ہو۔شیطان کی نسبت تم نے بیچارے کا لفظ استعمال کیا ہے جس طرح تم سے پہلے تمہارے آریہ مسافر نے بت پرستی کے حامی ،حق کے دشمن ،راست بازوں کے دشمن ابوالجہل کو ابو الحکم کہا اور