نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 83
وہ ایسے الفاظ پر منہ آتاہے جب دوسری کتابوں میں انہیں پاتاہے مگر انہیں وید میں پاکر کس طرح بناتا ہے۔برخلاف اس قاعدہ کے جو تارک نے پیش کیا ہے۔ستیارتھ کے مستند ترجمہ منجانب پرتی ندھی سبہا میں تو لکھا ہے ’’ ویاکرن (علم اللسان) نِرُکت (وید کے لغات) برہمن گرنتھ (قدیمی تفاسیر وید) سوتر وغیرہ رشی سینوں کی شرحو ں سے‘‘ اگنی وغیرہ ناموں کے مقدم معنے سے پرمیشر ہی مفہوم ہوتا ہے۔اب اے تارک دیکھ !تمہارے ہادی تو علم اللسان۔لغات۔تفاسیر۔یادداشتوں اور بزرگوں کے اقوال کو پسند کریں اور تم ناپسند کرو۔تحقیقی جواب مفردات راغب۱؎ عربی کی مستند لغت قرآن میں لفظ ’’ مکر ‘‘ کے نیچے لکھاہے: ۱۔المکر۔صرف الغیر عما یقصدہ بحیلۃ۔مخالف کے مقاصد کو تدبیر سے رو ک دینا مکر ہے۔ابن الاثیر ۲؎ جس نے لغت قرآن وحدیث پر کتاب لکھی ہے لکھتاہے۔۲۔(مکر اللہ)۔ایقاع بلا ئہ باعدائہ دون اولیائہ۔الٰہی مکر کے معنے ہیں مخالفان الٰہی پر عذاب کا ڈالنا اور مقربوں کو ان عذابوں سے بچانا۔لسان العرب میں ہے جو عربی لغت کی بڑی مستند کتاب ہے۔۳۔المکر احتیال فی خفیۃ یعنی مخفی تدابیر کو مکر کہتے ہیں۔بلکہ قرآن کریم نے ان معانی کی خود بھی تفصیل فرمائی ہے جہاں فرمایا ہے۔ یہ بے بہا کتاب محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابن الاثیر کے نہایہ لغت قرآن وحدیث کے حاشیہ پر مصر میں طبع ہو گئی ہے والحمد للہ ر ب العالمین ۱۲ ۲؎ یہ کتاب علیحدہ اور مع مفردات راغب اور تقریب النہایہ مصر میں چھپ گئی ہے ۱۲