نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 227
گ نہیںلگائی اور شیعہ، سنی،مقلد ،غیر مقلد،متصوفوںاور ا ن کے شرکاء نے کیا کوشش میں کمی کی ہے اورکیسی کیسی آگیں نہیںجلائیںمگر سب خائب و خاسرہوئے۔اب ظاہری آگ یا اس سے بھی زیادہ آگ کو لگا کر دیکھو پھر تم دیکھو گے تمھاری یہ آگیں بھسم ہوتی ہیںیا نہیں۔یہ بھی رسولوں کے رنگ میں ہے۔تم اعداء الرسل کی طرح اس کامقابلہ کرو اوردیکھو اس موعودانبیاء اورجانشین خاتم الرسل و خاتم النبیین کے لئے بھی اسی طرح تمھاری آگ برد و سلام ہوتی ہے یا نہیں۔یاد رکھو ! وہ برد و سلام ہوگی اورضرورہو گی مگر تم نادانی سے کہتے ہوکہ وہ خود آگ میںجاویں۔کیا یہ اتباع انبیاء و رسل ہے؟ دیکھو قرآن میںہے حرّقوہ۔سو تم بھی حرّقوہ کا حکم اپنے ذرّیات اور سواروںاورپیا دوںکو کرو اور پس پھر دیکھو ابراہیم کی طرح آگ برد و سلام ہوتی ہے کہ نہیں۔ہاں بے ریب لے ٹی مر بشپ بادشاہ انگلینڈایڈورڈششم کا درباری تھا۔۱۵؍ اکتوبر ۱۵۵۸ء کو ملکہ میری کے عہد سلطنت میں پروٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب آگ میں جلایا گیا۔رڈلے بشپ پروٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب لے ٹی مر کے ساتھ آگ میں جلایا گیا۔کر ینمر آرچ بشپ پراٹسٹنٹ ہو نے کی وجہ سے قید کیا گیا تھا اس نے تو بہ کی مگروہ خفیہ تھی با ہر آکر پھر پراٹسٹنٹ ہو نے کا ا قرار کیا اور یہ بھی اقرارکیا کہ مو ت کے ڈر سے میں نے ا پنا مذ ہب چھوڑنے کا و عدہ کیا تھا ۱۵۵۶ء میں آگ میں جلا یا گیا مگر یہ تو بتایہ ثالوثی۔مثلث خدا کو ما ننے والے تین میں ایک۔ایک میں تین کے معتقد، تما م ا لٰہی شر یعت کو جو تو ر یت میں تھیں لعنت کہہ کر اس پر پا نی پھیرنے وا لے، کفا رہ مسیح پر ا عتقادکر کے بد وں ا عما ل بہشت کے وا رث بننے والے، ابرا ہیم کی طرح کیو ں بچائے جا تے؟ کیا خدا تعا لیٰ ا یسے ناپا ک مشر کو ں کو پا ک مو حدو ں کی جگہ پر ا تا را کر تا ہے ؟ نادا ن پال! یہ سب لو گ ابرا ہیم کے ا یما ن کے با لکل مخا لف اور ضد ہیں جہا ں تک تا ر یخ پتہ دے سکتی ہے اللہ تعالیٰ کے مرسل و مامور اعداء کے سامنے ناکام ہو کر نہیں مرتے اورنہ ہلاک ہوتے اور نہ