نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 128
فائدہ۔معراج میں ایک لطیف جسم ہوتا ہے جو اس جسم کثیف سے الطف اور قویٰ میں قوی تر ہوتا ہے ہم نے کسی سوال کے جواب میں دکھایا ہے کہ نفس انسانی (روح)کے ساتھ جسم لطیف اور قویٰ قائم رہتے ہیں اور ثم استیقظ کا لفظ جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ میں ہے اس ہماری بات کی تصدیق کرتاہے۔سوال نمبر ۱۸۔’’اللہ تعالیٰ نے شرک کرایا کہ آدم کو فرشتوں سے سجدہ کرایا‘‘ الجواب۔اول تو اللہ تعالیٰ احکام شرعیہ کا مکلف نہیں ہو سکتا کیا یک پویت کرتا ہے۔کیا برہمچریہ ہے کیا سنیاسی ہے۔کیا وواہ یا نیوگ کرتا ہے۔نہیں ہرگز نہیں۔دوم۔سجدہ کے معنے تو فرمانبرداری کے ہیں۔خود قرآن میں ہے۔(الحج :۱۹) اور اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں۔(النحل:۵۰) اور اللہ کی فرمانبرداری کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور زید الخیل قصیدہ میں ہے۔بجمع تضل البلق فی حجراتہ تری الاکم فیھا سجد اللحوافر پھر کیا اچھے لوگوں کی خصوصاً ان لوگوں کی فرمانبرداری جو اللہ کی طرف سے خلیفہ ، بادشاہ، حکام رسول ہو کر آتے ہیں شرک ہو سکتی ہے۔ہرگز نہیں۔الٰہی خلفاء کی اطاعت و انقیاد وفرمانبرداری ،سیاست و تمدن کا اعلیٰ اور ضروری مسالہ ہے بلکہ ان کی فرمانبرداری خود الٰہی فرمانبرداری ہے قرآن میں ہے۔(النساء :۸۱) اور فرمایا:(النساء :۶۰) کیا تم نے نہیںسنا یا ستیارتھ میں نہیں پڑھا جہاں لکھا ہے کہ عورتوں کی ہمیشہ پوجا کرنی چاہیے