نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 119
نصیب ہوا۔ان حوالہ جات کی تصریح حواو آدم کی پیدائش میں دیں گے۔دیکھو ستیارتھ صفحہ۵۱،۵۲۔پس سوال کا جواب تو ہو چکا۔اصل بات یہ ہے کہ کن کا تعلق بعد الموت ہوا کرتا ہے۔تمام قرآن کریم میں مرنے کے بعد پھر جی اٹھنے پر کن فرمایا ہے۔قران کریم میں ہے۔(الانعام:۷۴)اور عظیم الشان امر یہ ہے کہ وہ اللہ جس نے پیدا کیا آسمانوں،بلندیوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ اور جب کہے گا کن تو پھر ہونے والی چیزیں ہو پڑیں گی۔اورفرمایا۔(النحل:۳۹تا۴۱) اور پکی قسمیں کھا چکے ہیں کہ اللہ زندہ نہ کرے گا مردوں کو ہاں ایسا نہیں بلکہ زندہ کرنا وعدہ سچ ہے ولاکن اکثر لوگ بے خبر ہیں۔تو کہ کھول دے ان کے لئے وہ جس میں اختلاف مچاتے ہیں اور منکر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔بے ریب ہماری بات کسی چیز کے پیدا کرنے میں یوں ہے کہ جب کریں اس کا ارادہ تو کہتے ہیں کہ ہو پس ہو جاتی ہے۔(یٰس:۷۹)کھو کھل ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا۔اس کلمہ کے بعد ہے۔(یٰسٓ : ۸۳) اورآخر کہا ہے اس کی بات ہے کہ جب ارادہ کرتا ہے کسی شئے کا توفرماتا ہے کہ ہو پس ہو پڑتی ہے۔(المومن :۶۹) وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے پس جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا ہے ہو جا۔پس ہو جاتا ہے۔