نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 255
اگلے زمانہ میں … لارڈ مئیر کی نمائش کے دن ان کو باہر لایاجاتا تھا کہتے ہیں کہ یہ بت اس لئے بنائے گئے تھے کہ زمانہ قدیم کے یاجوج ماجوج اور کارنیس (cornius)کی یادگار قائم رہیں جو اس جزیرہ (انگلستان)پر قدیم باشندوں سے جنگ کیا کرتے تھے۔ایک عرصہ بعد ان دو لڑانے والوں میں سے ایک کانام بھول گیا تو دوسرے کے نام کودو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا (تاکہ دونوںکی یادگار قائم رہے)پھر یہ بھی روایتاً یقین کیا گیا ہے کہ ہمارے شہر لنڈن کی بنیاد اسی حملہ ا ٓور یاجوج ماجوج نے ڈالی تھی اوراوّل ہی اوّل اس کانام (Troy Vacum) یعنی نیاٹراے رکھا۔یہ شہر سن عیسوی سے ایک ہزار سال پیشتر انگلستان بڑامشہور شہر ہوتا تھا۔دونوں بت جو گلڈہال کے ورانڈے میں رکھے ہیں ہر ایک ساڑھے چودہ فٹ بلند ہے یاجوج جوبائیں پہلو کو ہے اس کے ہاتھ ایک لمبا عصاہے جس کے ساتھ زنجیر سے ایک گولا (کرہ)بندہا ہواہے وہ گولا میخوں سے پُر ہے۔یہ ایک اوزار تھا جس کو تاریخ زمانہ وسطی میں صبح کا تارا بولتے تھے۔علاوہ ازیں یاجوج کی پشت پر ایک کمان اور ترکش ہے جو تیروں سے پُر ہے۔دائیں طرف دوسرابت ماجوج کا ہے جو ڈھال اور برچھی سے مسلح ہے اس نے ایسا لباس پہنا ہواہے جو رومیوں کی مذہبی سوسائٹی کے لوگ پہنا کرتے تھے جن کے زمانہ میں یہ بت بنائے گئے۔(دیکھو صفحہ ۶۵،۶۶،۶۷،۶۸)رسالہ گائیڈ ٹودی گلڈہال لنڈن۔ایک کتاب مصنفہ ٹامس بارہم مطبوعہ ۱۷۵۰ء میں لکھا ہے کہ موجودہ بتوں سے پہلے ان کی جگہ دو اوردیوتے تھے جو وصلی اور ٹہنیوں اور چھڑیوں سے بنے ہوئے تھے اور وہ لارڈ مئیر کے دن نمائش کے لئے باہر لائے جاتے تھے لیکن جب بسبب مدید زمانہ کے بوسیدہ ہوگئے تو ان کے قائم مقام موجودہ عظیم ا لشان ٹھوس بت تراش کر بنائے گئے وہ شخص جس نے ان کو بنایا تھا اس کانام کپتان رچرڈ سانڈرس تھا جس کو اس کاریگری کے عوض میں سترپونڈدئیے گئے۔ہمارے مفسرین نے تو فرمایا ہے کہ وہ پہاڑ چاٹتے ہیں اور ان کو پیاز کے برابر کردیتے ہیں مگر میں بحمداللہ دیکھتا ہوں کہ انہوں نے پہاڑ۔دریا۔لوگوں کا مال۔عزت۔جاہ وسلطنت۔بلند پروازی۔