نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 79 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 79

بسم اللہ الرحمن الرحیم از طرف تارک اسلام سوال نمبر۱۔خدا کو معمولی آدمی تصور کر کے اس میں منجملہ چند صفات حسنہ کے وہ تمام صفات بھی بھرے ہوئے دکھائے گئے ہیں جو کسی ادنیٰ سے آدمی میں پائے جاتے ہوں مثلاً مکار۔فریبی۔مکاروں کا مکار۔فریبیوں کا فریبی۔اس کا ثبوت ہے (آل عمران:۵۵) الجواب قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے متعلق اعلیٰ درجہ کے صفات اور اسمائے حسنیٰ بیان کئے گئے ہیں۔۱۔(الشورٰی :۱۲)اللہ کی مانند کوئی شئے ہی نہیں۔۲۔(النحل :۷۵) اللہ تعالیٰ کے لئے مثلیں نہ بنایا کرو۔۳۔(الواقعۃ :۷۵) تو اپنے عظمت والے رب کے نام کی تقدیس کر۔۴۔(الاعلٰی :۲)تو اپنے اعلیٰ رب کے نام کی تقدیس کر۔۵۔(طٰہٰ :۱۳۱)بے عیب۔پاک اپنے رب کی تنزیہ کر ساتھ اس کی حمد کے ۶۔(الاعراف :۱۸۱) اللہ کے اچھے نام ہیں تو اسے ان ناموں سے پکارا کر۔