نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 53
یہ تمام حوالے ہم نے دیانندی بہاش سے لئے ہیں۔۱؎ اے راجہ! تو دشمنوںکے ساتھ دوسروں کو دکھ دینے کے لئے کاٹ کھانے والا ہے۔ان کو جیت کی سمت شرق پر چڑھائی کر۔یجر وید باب ۱۰منتر۱۰ اے راجا !تو دکہن کی طرف چڑھائی کر اور دشمنوں کو جیت۔باب ۱۰منتر۱۱۔اے راجا! تو مغرب کی فتح سے مال واسباب اور دولت فراواں حاصل کر۔باب ۱۰منتر۱۲۔اے راجا! تو شمال کی طرف چڑھائی کر۔باب ۱۰منتر۱۳۔اے راجا ! تو دشمنوں کے لئے مجسم بجر ہتھیار ہے۔باب۱۰ منتر۲۱۔اے راجا جیسے تو بردن کو رلانے والا ہے ویسے میں بھی ہو جاؤں۔باب۱۰منتر۲۸۔(پرمیشورکہتا ہے)جیسے میں بدخصلت آدمیوں کے سر پھوڑتا ہوں۔ویسے ویسے تم بھی ان کے سروں کو پھوڑو۔باب۵منتر۲۲۔اے لوگو ! جیسے تم دکھوں کا ناس کرنے والے ہو ویسے دشمنوں کا بل نکالنے والا میں آپ لوگوں کا ستکار کر کے جہاد میں ہتھیاروں سے غرور کرنے والے لوگوں کو درست کروں جیسے تم بد مذہبوں، بدذاتوں، غلاموں کو مارتے ہو ویسے دشمنوں کی فوج کو تہاہ لینے والا۔میں تم کو سکھ دیتا اور بدذاتوںکو دورکرتا ہوںجیسے میں فوج کو لُوٹ پر لانے والا دشمنوں کو مارنے والا تم کو سکھ کے سایہ میں ڈھانکتا ہوں ویسے ہی تم بھی کیا کرو۔باب۵منتر۲۵۔اے راجا! جیسے میں راکشھوں کے گلے کاٹتا ہوں ویسے ہی تو بھی کاٹ۔باب۶منتر ایک۔اے راجا جس کام میںبڑے بڑے متکبر دشمن مارے جائیں اس کے لئے تو جہاد وغیرہ کاموں میں باز پرند کی مانند لپٹ جھپٹ مارنے والا ہے۔دولت کی جمعیت کے لئے وغیرہ تجھ کو قبول کرتے ہیں۔باب ۶منتر ۳۲۔اے راجا! (ایسے اور ویسے)تو دشمنوں پر فتح پانے والا ہے۔باب ۶ منتر ۳۷۔ایشر کہتا ہے اے راجا !تو دشمنوں کاناس کرنے میں بے خوف وغیرہ ہے۔خدائی دلوانے والے یہ حوالے مولوی ابو رحمت نے رد خطرات میں دئیے ہیں اور ہم نے مقابلہ کر کے د یکھ لیا ہے ۱۲منہ ۲۔کاٹ کھانے والا۔۳۔لوٹ کے لئے جنگ۔۴۔رولانے والا۔۵۔ف۔پھوڑنے والے بنو۔۶۔غلام اوران کا مارنا۔۷۔لوٹ کرنا۔۸۔راکہش کا گلا کاٹنا۔۹۔دولت کے لئے باز کی طرح شے دی۔