نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 338
اپنے ہی علوم سے ناواقفی ہے دوسرے کے علوم تو دوسرے کے ہیں پھر مسلمان ان کے نزدیک جیسے ہیں اس کا پتہ ان کی عملی کارروائیوں سے جویہ لوگ محکموں میں۔معاملات میں اپنی مقدرت کے موافق کرتے ہیں ظاہر وعیاں ہے۔پس مسلمانوں کے علوم سے آگہی کیونکر کریں۔دھرم پال نے جو دہرم پالنا کی ہے اس کا نمونہ دیکھو دیباچہ کے صفحہ ۵۲تا۵۹میں۔دوم۔آریہ کی کثیر التعداد اور دہرماتما پارٹی کے مہابیر۔قومی شہید۔قوم جاں نثار پنڈت لیکھرام آریہ مسافر پکے پنڈت تھے۔بلکہ منشی رام جکیا سونے تو اپنے ترجمہ رگوید آدی بہاش بہومکا کے ابتدا میں ظاہر فرمایا ہے کہ دیانند ی وید بہاش کی غلطیاں بھی انہوں ہی نے ثابت کر کے دکھائیں اور اس پارٹی بلکہ عام آریہ سماج کے مذہب کا تمام دارومدار نیشنلٹی اور صرف مخالف کو دکھ پہنچانا اور اپنے خیال میں مسلمانوں سے عالمگیر کا بے جا بدلہ لینا ہے حالانکہ اس نیک بادشاہ نے ان کو حقیقتًا کوئی ضرر نہیں پہنچایا اور نہ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم لوگ عالمگیر کے ساتھ تھے نہ یہ دکھا سکتے ہیں کہ عالمگیری محاصل انگریزوں کے محصولات سے زیادہ تھے۔یہ ہے نیکی اور اس پارٹی کا خاص الخاص اصل۔عام خوش کن بنانے کے لئے صرف گوشت خوری کا مسئلہ ہے اور گوشت خوری ہی مہان پاپ ہے اور اس کا ترک ہی دھرم کی جڑ ہے حالانکہ نہیں جانتے کہ قانون قدرت میں ماں کے پیٹ میں کیا کھاکر بچہ باہر آئے ہیں اور دودھ پینے میں گائے کے بچے کو دھوکا دے کر دودھ لیا جاتا ہے یا نہیں اور کھیتی وغیر ہ میں جانوروں سے کیا جاسکتا ہے۔سوم۔لطیفہ۔اور آریہ سماج کامعقول عذر اور ان پر اتما م حجت بھی۔دہرم پال نے اعتراض کیا ہے کہ اسلام میں کافر کون ہے۔دیکھو اعتراض نمبر۹۳ صفحہ (۲۸۵)اس لئے بھی اس کو ہم بتاتے ہیں کہ کافر کون ہے اور حوالہ بھی عظیم الشان دیتے ہیں۔منو ۲۔۱۱۔صفحہ۲۳۔جو شخص وید کے احکام کو بذریعہ علم منطق غلط سمجھ کر وید شاستر کی توہین کرتا ہے وہ ناستک یعنی کافر ہے اس کو سادہ لوگ اپنی منڈلی سے باہر کر دیں منو صفحہ نمبر۲۳۔کافر کون ہے اور اس کا حکم کیا ہے