نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 300
نشان لگایا گیا غور کرو یہ کلمہ قرآن کریم کا اور ماقبل کی آیت کس قدر صفائی سے بتاتی ہے کہ بڑی چادر ایک نشان تھا اور ان سے واضح ہوتا ہے کہ ایک شرارت کی بندش اسلام نے کی ہے اس لیے اس نشان کے بعد فرمایا کہ اب بھی اگر شریر شرارت سے باز نہ آئے تو ہم ان کو خوفناک سزا دیں گے۔افسوس ایسے نشانوں اور سچی باتوں پر اعتراض کیا جاتا ہے سنو! اس قسم کے نشان کیسے ہر جگہ موجود ہیں غور کرو منو ادھیا ۲ کے شلوک ۲۱۵ ماں بہن لڑکی ان سب کے ساتھ اکیلے مکان میں نہ رہے کیونکہ اندری بہت بلوان ہیں پنڈتوں کو بھی بری راہ پر کھینچ لاتی ہیں اور ۲۱۴ میں ہے کام، کرودھ ، سہت پنڈت ہو یا مورکھ ہو اس کو بری راہ میں لے جانے کے واسطے استری لوگ سامرتھ رکھتی ہیں ستیارتھ کے تیسرے سملاس فقرہ ۴ صفحہ ۴۲۔لڑکوں اور لڑکیوں کی پاٹھ شالا ایک دوسرے سے دوکوس دور ہونی چاہئے جو معلمہ یا معلم یا نوکر چاکر ہوں لڑکیوں کے مدرسہ میں سب عورتیں اور مردانہ مدرسہ میں مرد ہوں۔زنانہ مدرسہ میں پانچ برس کا لڑکا اور مردانہ پاٹھ شالا میں پانچ برس کی لڑکی بھی نہ جانے پاوے۔مطلب یہ کہ جب تک وہ برہم چاری یا برہم چارنی رہیں تب تک عورت و مرد کے باہمی دیدار ، مس ،اکیلا رہنے ، بات چیت کرنے ،شہوتی کھانے ، باہم کھیلنے، شہوت کا خیال اور شہوتی صحبت ان آٹھ قسم کی زنا کاری سے الگ رہیں۔سوچو اگر پردہ کی رسم جو اسلام نے قائم کی ہے نہ رہے توان آٹھ قسم کے زنا میںدیدار اورشہوت کے خیال کاکیاحال ہو گا؟او تار ک اسلام نوجوان! سوچ کر تو ہی کچھ اس کا جواب دے۔سوال نمبر۱۰۳۔لے پالک بیٹے کی بیوی حلال ہے اس طرح تو لوگ لے پالک بنا کر اور جائیداد کاطمع دے کر جوڑتوڑ سے عورت اڑالیںگے بغیر نکاح وگواہ تصرف میں لانے کے لئے آیت قرآن پیش ہو گی۔الجواب: لے پالک بناکر۔پال !لے پالک بنانا شرع اسلام میں جائز نہیں تو آپ کا اعتراض