نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 284 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 284

ہیں ان بری عقل والوں کی تباہی پرمیشور کیوں نہ کرے۔(۸) وہم میں پڑکر مندر بہ مندر ، ملک بہ ملک پھرتے پھرتے تکلیف پاتے۔دھر م، دنیا اور عاقبت برباد کرتے ، چور وغیرہ سے عذاب پاتے اور ٹھگوں سے لٹتے رہتے ہیں۔(۹) بدچلن پوجاریوں (مجاوروں) کو دولت دیتے ہیں۔وے اس دولت کو بیسوا، زناکاری، شراب گوشت کے کھانے لڑائی بکھیڑوں میں خرچ کرتے ہیں جس سے دینے والے کے آرام کی جڑ کٹ کر تکلیف ہوتی ہے۔(۱۰) ماں باپ وغیرہ قابل تعظیم لوگوں کی بے عزتی کر، پتھر وغیرہ بتوں کی عزت کر کے محسن کش ہوجاتے ہیں۔(۱۱) ان بتوں کو کوئی توڑ ڈالتایا چور لے جاتاہے تب ہائے ہائے کرکے روتے رہتے ہیں۔(۱۲) پوجاری غیرعورتوں کی صحبت اور پوجارن غیرمردوں کی صحبت سے اکثر معیوب ہوکر عورت مرد کی محبت کی راحت کو ہاتھ سے کھو بیٹھتے ہیں۔(۱۳) سوآمی (آقا)،سیوک(نوکر) کی آگیا کی فرمانبرداری پوری طرح نہ ہونے سے باہم مخالفت ہوکر تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں۔(۱۴) غیرمدرک کا دھیان کرنے والے کی روح بھی کند ہوجاتی ہے کیونکہ دھیان کی گئی چیز کی جڑپن کا خاصہ انتھ کرن کے ذریعے روح ضرور آتاہے۔(۱۵) پرمیشور نے خوشبو دار پھول وغیرہ اشیاء ہوا،پانی کی بدبو دور کرنے اور صحت کے لیے بنائے ہیں ان کو پوجاری جی توڑ کر یہ نہ جانتے ہوئے کہ ان پھولوں کی کتنے دن تک خوشبو آکاش میں پھیل کر ہوا، پانی کی صفائی (کرتی ) اور پوری خوشبو کے وقت تک ان میں رہتی اس کی بربادی درمیان میں ہی کردیتے ہے۔پھول وغیرہ کیچڑ کے ساتھ مل سڑکر الٹی بدبو پیدا کردیتے ہیں۔کیا پرمیشر نے پتھر پر چڑھانے کے لیے پھول وغیرہ خوشبو دار اشیاء بنائی ہیں۔