نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 280
ہاتھ لگتاہے یا نہیں۔شریر! تو لیلے بکریوں کے بچوں پر ترس کھا تاہے اور انسانوں کو جھوٹ بول کر دکھ دینے سے خوف نہیں کرتا۔کیا تو اس بدزبانی سے کامیاب ہوگا ؟سن! قرض بھی عربی لفظ ہے پنجابی نہیں۔قرض کے معنی۔القرض ویکسر ما سلفت من اساۃ واحسان۔وماتعطیہ لتقضیہ لتقضاہ واقرضہ و اعطاہ قرضاً و قطع لہ قطعۃ ً یجازی علیھا۔(قاموس اللغۃ) پہلے معنی کے لحاظ سے ایسے فعل کا نام قرض ہے جس کا بدلہ ہم نے پایاہے۔یہ قرضہ دو قسم کا ہوا کرتاہے ایک برااور ایک بھلا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔(الانعام :۱۶۱) یعنی کون ہے جو صرف اللہ کے واسطے اچھے اعمال کرے پس اللہ تعالیٰ اس کو اس کابڑھا کر اجر دے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : (البقرۃ :۲۴۶) جیسے ترک اسلام لکھ کر تو نے ہم کو مقروض کیا تو ہم نے خداکے فضل سے الزامی جوابوں سے اور پھر تحقیقی جوابوں سے مع تمہارے اصل سوالوں کے وہ قرضہ مع شی زائد اداکردیا۔اللہ تعالیٰ اس دینے والے کو اس کے اجر میں بہت بڑھا کر دے۔یادرکھو! اللہ تعالیٰ ہر ایک نیکی کا بدلہ بڑھ چڑھ کر دیتاہے۔دوسری ایک آیت ا س کی تصریح کرتی ہے اور وہ یہ ہے۔(البقرۃ:۲۶۲ )خدا کی راہ میں مال خرچ کرنے والوں کی مثال اس دانہ کی ہے جس نے سات بالیاں نکالیں ہر بالی میں سو دانے اور اللہ جس کے لیے چاہتاہے اس سے بھی بڑھ چڑھ کر دیتاہے۔اگر آریہ کے وکیل کو قرآن پر ذرابھی غور کرنے کی طاقت ہوتی تو ایسی ہرزہ درائی نہ کرتا کیونکہ قرآن مجید میں صاف موجود ہے۔ ۔(آل عمران :۱۸۲) یعنی کافرہیں جنہوں نے کہاہے کہ اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں کیا معنی ہم ان کی بات کو محفوظ رکھیں گے؟ اور فرمایا (الفاطر :۱۶) اے لوگو